سیکرامینٹو: امریکی ریاست کیلیفورنیا اپنی معیشت میں بہتری کے لیے 2020 تک الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس وصول کرے گی۔

کیلیفورنیا حکومت کو ایندھن اور ڈرائیورز کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر ٹیکس وصولی سے 10 سال کے اندر 52 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

کیلیفورنیا کی اسمبلی نے الیکٹرک گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے بل کی منظوری دے دی، جس پر عمل درآمد 3 سال بعد ہوگا۔

بل کے تحت کیلیفورنیا حکومت الیکٹرانک گاڑیوں پر 2 طرح کے ٹیکس وصول کرے گی، جس میں ایک رجسٹریشن ٹیکس اور دوسری سالانہ ٹیکس ہوگا۔

الیکٹرانک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 100 ڈالر سے شروع ہوگی، جب کہ مختلف گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی مختلف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اڑتی کاریں - روڈ پر دوڑتے جہاز

الیکٹرانک گاڑیوں کے شوقین افراد کو سالانہ فیس کی مد میں بھی پیسے خرچ کرنا پڑیں گے، سالانہ فیس 25 ڈالر سے شروع ہوگی جب کہ کچھ گاڑیوں پر 175 ڈالر سالانہ کے حساب سے بھی ٹیکس عائد ہوگا۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کی معاشی اصلاحات کو دیکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر 8 ریاستوں نے بھی الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس وصولی سے متعلق قانونی اصلاحات پر کام کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ مختلف الیکٹرانک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیز کے مطابق حیران کن طور پر گزشتہ برس الیکٹرانک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ 2040 تک دنیا کے روڈوں پر چلنے والی گاڑیوں میں سے 40 فیصد گاڑیاں الیکٹرانک ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Ashraf Apr 14, 2017 12:21am
Nice information, just to be correct; its electric not electronic car.
ahmak adami Apr 14, 2017 12:07pm
is there any difference between electric cars and electronic cars? I am confused.