ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہیں مگر رنگ سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں لوگوں کو بہت کم علم ہوتا ہے۔

جیسے کیا آپ کو رومن رینز کا اصل نام معلوم ہے ؟ یا وہ کونسا واحد ریسلر ہے جس نے این سی اے اے، یو ایف سی اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کی؟

ہوسکتا ہے آپ کو یہ علم بھی نہ ہو ریسلنگ کو خیرباد کہہ دینے والے اسٹون کولڈ کو ریسلنگ کا کوئی شوق نہیں تھا اور وہ جم ٹرینر بننے میں ناکامی کے بعد اس شعبے میں آئے۔

تاہم ان سب سے ہٹ کر چند مقبول ترین ریسلرز سے جڑی ایک حقیقت ایسی ہے جو آپ کو دنگ کردے گی جو دادا یا نانا بننے کی ہے۔

بروک لیسنر

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

بروک لیسنر کی عمر تو صرف 39 سال ہے مگر وہ نانا بن چکے ہیں، جی ہاں واقعی، تاہم اس میں ایک ٹوئیسٹ ہے اور وہ یہ کہ بروک لیسنر سوتیلے نانا بنے ہیں۔ درحقیقت بروک لیسنر نے 2006 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے تعلق رکھنے والی ایک سابق اسٹار سیبل سے شادی کی تھی جن کی ایک بیٹی پہلے سے تھی۔ اس سوتیلی بیٹی کے ایک اولاد ہوچکی ہے اور اس طح وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے کم عمر ترین نانا یا دادا بننے والے ریسلرز کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

ڈیو بٹیسٹا

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

کیا آپ اس کی توقع کرسکتے ہیں کہ بٹیسٹا بھی نانا بن چکے ہیں؟ جی ہاں واقعی ریسلنگ سے دور اس وقت ہولی وڈ فلموں جیسے گارڈینز آف دی گلیکسی سیریز کا حصہ بننے والے بٹیسٹا نے اپنے کیرئیر میں تو کافی کامیابیاں سمیٹیں تاہم دو ناکام شادیاں بھی ان کی زندگی کا حصہ ہیں اور اب تیسری شادی رچا چکے ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں جن میں سے بڑی بیٹی دو بچوں کی ماں بن چکی ہے۔

رک فلیئر

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ویسے یہ نام حیران کن تو نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سولہ بار چیمپئن رہنے والے رک فلیئر کی عمر 68 سال ہے، جنھوں نے گزرے برسوں میں چار شادیاں کیں جن سے چار بچے ہوئے۔ جن میں سے میگن فلیئر نامی بیٹی نے رک فلیئر کو نانا بنایا ہے۔ میگن کے ہاں کچھ عرصے پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد رک فلیئر نانا بن گئے اور کیا پتا یہ بچی آگے جاکر ریسلنگ کا حصہ بن جائے اور اس طرح رک فلیئر کی تیسری نسل بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن جائے۔

رکیشی

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے Attitude Era کے دوران رکیشی نے شہرت حاصل کی تھی اور 2015 میں اس کمپنی کے ہال آف فیم کا حصہ بھی بنے۔ 51 سالہ سابق ریسلر کے بیٹے جمی اور جے اوسو اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای میں اسمیک ڈاﺅن کے ٹیگ ٹیم چیمپئن ہیں، تاہم ان کے دو بچے اور چار پوتے پوتیاں بھی ہیں۔

اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

یہ اپنے دور کے مقبول ترین ریسلر تھے اور یہ بھی بروک لیسنر کی طرح سوتیلے نانا بن چکے ہیں۔ 52 سالہ لیجنڈ ریسلر چار شادیاں کرچکے ہیں، جن میں سے تین ناکام ثابت ہوئیں، ان کے تین بچے ایک نواسا ہے جو کہ ان کی سوتیلی بیٹی کی اولاد ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں