جہاں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا وہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے جشن منانے شروع کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ 'وزیراعظم صادق بھی ہیں اور امین بھی'۔

مزید پڑھیں: پاناما کیس: سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

دوسری جانب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے خاندان کے ساتھ جشن منانے کی تصاویر ریلیز کردی۔

اس دوران عوام نے ٹوئٹر پر اپنی رائے کا بھی اظہار کیا.

پاناما کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کا مکمل فیصلہ شیئر کیا، اور سوال کیا کہ اتنا سب ہونے کے بعد بھی نواز شریف اور ان کا خاندان جشن منارہے ہیں؟

ایک صارف نے کہا ’کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کو بےقصور نہیں کہا پی ایم ایل این کے حامی کس بات کا جشن منا رہے ہیں؟‘

فخر عالم بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناامید نظر آئے۔

چند صارفین نے مزاحیہ ٹویٹس بھی کیں۔

ایک صارف کے مطابق ’اس طرح تو میں نے اپنے میٹرک کے امتحان کے نتائج کا بھی انتظار نہیں کیا‘۔

ان کے مطابق ’سیاست نواز شریف کے بس کی بات نہیں‘۔

انہوں نے کہا ’ہم نے 2 ماہ کس لیے انتظار کیا؟ اب مزید 2 ماہ جے آئی ٹی کا انتظار کریں؟‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں