پاناما اسکینڈل چوروں کے لیے جیل تیار

20 اپريل 2017
جیل کا انتظامی دفتر—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ
جیل کا انتظامی دفتر—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ

پیرس: دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے پاناما اسکینڈل کے کرداروں کو تاحال کسی عدالت سے جیل کی سزا سنائے جانے کی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم آف شور کمپنیز رکھنے والے ان افراد کے لیے جیل تیار کرلی گئی۔

جی ہاں پاناما اسکینڈل کیس کے ٹیکس چورافراد کے لیے پاناما شہر کے سمندر میں ہی ایک ایسی جیل تیار کرلی گئی، جسے ہالی ووڈ فلم ’گیم آف تھرونز‘ میں دکھائی جانے والی جیل سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا۔

مگر یہ جیل حقیقی نہیں، بلکہ مصنوعی ہے، جسے سیانتاگو اور پیرس سے تعلق رکھنے والے ڈزائنرز نے کاغذ کی مدد سے تیار کیا۔

اس جیل کو پاناما پیپرز جیل کا نام دیا گیا—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ
اس جیل کو پاناما پیپرز جیل کا نام دیا گیا—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ

ون ویک ون پروجیکٹ نامی ادارے سے منسلک ڈزائنروں نے پاناما شہر کے قریب عالمی سمندر میں بحری جہاز پر بنے ایک ایسے جیل کی ڈیزائن پیش کی جس میں تمام ٹیکس چور افراد کو بند کیا جاسکتا ہے۔

ڈزائنروں کی جانب سے تیار کیے گئے جیل کی الگ الگ بیرکیں بنائی گئیں، جب کہ اس کی بلندی 100 میٹر اور لمبائی 350 میٹر رکھی گئی ہے، جیل کے ہر کمرے کا سائز 9 مربع میٹر ہے۔

ڈزائنرز کے مطابق جیل میں الگ الگ بیرکیں اس لیے بنائی گئیں ہیں کہ پاناما میں شامل مرد و خواتین کو الگ الگ بیرکوں میں رکھا جائے۔

جیل کا ہر کمرہ 9 مربع میٹر ہے—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ
جیل کا ہر کمرہ 9 مربع میٹر ہے—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ

کاغذ سے تیار کردہ اس مصنوعی جیل میں جیل حکام کا انتظامی دفتر اور دیگر کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

جیل کو کاغذ سے اتنی مہارت اور خوبصورتی سے تیار کیا گیا کہ اسے دیکھتے ہیں حقیقی جیل کا گمان ہونے لگتا ہے۔

خیال رہے کہ جس ادارے نے یہ مصنوعی جیل تیار کی ہے، وہ ادارہ ہر ہفتے عام زندگی کے کسی نہ کسی پہلو پر اپنی ڈیزائن پیش کرتا ہے۔

روں ماہ پاناما اسکینڈل کیس کو سامنے آئے ہوئے ایک برس بیت جانے کے موقع کے بعد ڈزائنرز نے یہ مصنوعی جیل تیار کیا۔

جیل کو بحری جہاز پر بنایا گیا، جو سمندر میں تیر رہا ہے—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ
جیل کو بحری جہاز پر بنایا گیا، جو سمندر میں تیر رہا ہے—فوٹو: ون ویک ون پروجیکٹ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں