نیویارک: الیکٹرانک آلات تیار کرنے والی کمپنی سونی نے ایڈوانس ٹیکنالوجی کا حامل نیا کیمرہ متعارف کروادیا، جو پرانے کیمروں کے مقابلے تیزی سے کام کرتا ہے۔

دیدہ زیب ڈزائن اور فل فریم کا حامل سونی اے 9 کیمرہ کمپنی کے پہلے کیمروں کی طرح مررلیس ہی ہے، جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کی بیٹری کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

ماڈرن ڈجیٹل ایس ایل آر کا حامل یہ کیمرہ 42.2 میگا پکسل ہے، یہ ایک سیکنڈ میں 20 ایف پی ایس سے زائد اور ٹریک شوٹنگ کے دوران 60 اے ایف /ای ایف کی رفتار سے بھی تیزی سے کام کرتا ہے۔

تصویر فیس بک
تصویر فیس بک

یہ ڈجیٹل کیمرے کی فریم رفتار ہوتی ہے، جو مختلف مواقع پر مختلف ہوتی ہے۔

کمپنی نے سونی اے 9 کو متعارف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کیمرہ بہت دور سے لیے گئے مناظر کو بھی بہت ہی قریب سے لیے گئے مناظر کی طرح دکھاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق کیمرے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کی مناظر کو قید کرنے کی رفتار کو تیز بنایا گیا ہے۔

تصویر فیس بک
تصویر فیس بک

سونی کا یہ کیمرہ خصوصی طور پر کھیلوں کی کوریج کے لیے بہت ہی بہترین ہے، جب کہ کمپنی کے مطابق اس کیمرے کے ذریعے میڈیا سے وابستہ افراد کو تصاویر کے ذریعے پیغام پہنچانے میں مزید آسانی ہوگی۔

سونی اے 9 میں 2 ایس ڈی کارڈ ہوتے ہیں، جب کہ اس کی بیٹری کو بھی بہتر بناکر زیادہ دیر تک چلنے کے قابل بنایا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں