سان فرانسسکو: ویسے تو آئی فون کو دنیا میں آئے ہوئے بھی ایک عشرہ بیت گیا، مگر تاحال آئی فون پر کئی انٹرنیٹ براؤزر ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتے۔

آئی فون استعمال کرنے والے زیادہ تر صارفین کو ویب براؤزرز کی وجہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کبھی کبھار بہت ہی غصہ دلانے والا بھی بن جاتا ہے۔

تاہم ٹیکنالوجی ماہرین نے اب ایسے 6 ویب براؤزر ڈھونڈ نکالے ہیں جو کسی بھی آئی فون پر انٹرنیٹ کی رفتار کو بڑھادیتے ہیں۔

گوگل کوروم نہ صرف اینڈرائڈ اور عام آئی او ایس موبائل فونز پر بہترین چلتا ہے، بلکہ یہ آئی فون پر بھی انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوتا، گوگل کے ایکو سسٹم کی وجہ سے یہ براؤزر آئی فونز پر انٹرنیٹ رفتار بڑھا دیتا ہے۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

گھوسٹیری راؤز کی خاص اہمیت یہ ہے کہ نہ صرف ایڈز کو کم کردیتا ہے، بلکہ اس براؤز کو استعمال کرتے ہوئے صارف کی پرائیویسی بھی متاثر نہیں ہوتی۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

اوپرا منی براؤزر 2004 میں بنایا گیا، اس براؤز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پراکسی سرور کے ذریعے انٹرنیٹ کے تمام مواد تک رسائی دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور آئی فون پر انٹرنیٹ کی روانی کو متاثر نہیں کرتا۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

ڈولفن براؤزر نے صرف سوشل ویب سائیٹس کے استعمال کے لیے بہترین ہے، بلکہ یہ اسپورٹس سمیت دیگر بھاری مواد والی ویب سائیٹس کے استعمال میں بھی آسانی فراہم کرتا ہے۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

ویسے تو گوگل کوروم کے بعد سب سے زیادہ موزریلا فائرفوکس ہی استعمال ہوتا ہے، یہ براؤز بھی ہر طرح کے موبائل سمیت آئی فون کے لیے بھی بہتر ہے، اس براؤز کے ذریعے بھاری مواد اور ہائی ریزولیشن والی ویب سائیٹس تک فوری رسائی کی جاسکتی ہے۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

سفاری براؤزر بھی آئی فون سمیت ایپل کی تمام ڈوائسز پر بہترین کام کرتا ہے، یہ براؤزر آئی فون پر انیٹرنیٹ کی رفتار کو نہیں چھیڑتا بلکہ اس کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

فائیل فوٹو—
فائیل فوٹو—

تبصرے (0) بند ہیں