بنگلور 49 رنز پر ڈھیر، کولکتہ کی فتح

23 اپريل 2017
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

کولکتہ: انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 132 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو کم ترین اسکور پر آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کر لی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلور نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سنیل نارائن نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر کے اس فیصلے کو غلط ثابت کر دکھایا۔

اوپنرز نے صرف 22 گیندوں پر 48 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گمبھیر پویلین لوٹ گئے جبکہ 65 کے مجموعے پر سنیل نارائن بھی 17 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد اسٹورٹ بنی کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس موقع پر بنگلور کے باؤلرز نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا۔

کولکتہ کی پوری ٹیم 20ویں اوور میں 131 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، مبھیر 14، سوریا کمار یادو اور منیش پانڈے 15 جبکہ کرس ووکس نے 18 رنز بنائے۔

ایک انتہائی آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بنگلور کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا جس کے ذمے دار آسٹریلیا سے آئے ناتھن کاؤلٹر نائل تھے جنہوں نے کوہلیک و گولڈنگ ڈک کے ذریعے واپسی کا پروانہ تھانے کے بعد مندیپ سنگھ اور اے بی ڈی ویلیئرز کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی۔

شاندار آغاز کے بعد دیگر فاسٹ باؤلرز نے بھی کاؤلٹر نائیل کا بھرپور ساتھ نبھایا اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے دس اوورز کے اندر 49 رنز پر پوری بنگلور کی ٹیم کو پویلین رخصت کردیا جو ان کا انڈین پریمیئر لیگ کے دس ایڈیشنز میں اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔

کولکتہ کے باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی مہمان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا اور کیدار جادھو نو رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

کولکتہ نے میچ میں 82 رنز سے فتح اپنے نام کر لی جس میں مین آف دی میچ کاؤلٹر نائیل، کرس ووکس اور کولن گرینڈ ہوم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں