پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان خود کو پختون بولتے ہیں لیکن ان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔

مردان ریلوے گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’مجھ سے پہلے پختونوں کو شناخت دینے کی ہمت کسی نے نہیں کی، جبکہ سی پیک کا منصوبہ چوری ہوا ہے اس کو واپس لے کر پختونوں کو دیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پختونوں کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس کا مجرم حکومت وقت کو ٹھہراتا ہوں، بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ وہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں، ہم فاٹا کو کے پی کے میں ملا کر رہیں گے۔‘

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’ایک کپتان نکلا ہے جو سمجھتا ہے کہ وہ پختون ہے، جس کے نام کے ساتھ خان لکھا ہے، لیکن پختون ہونے کے لیے پہلے پختون زبان آنی چاہیے اور پھر اس کا شجرہ بھی پختونوں سے ہونا چاہیے، جبکہ کپتان کا شجرہ ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: 'سپریم کورٹ جو نہ کرسکی وہ 19 گریڈ کے افسر کریں گے؟'

انہوں نے کہا کہ ’عمران خان خود کو نواجوانوں کا لیڈر کہتے ہیں حالانکہ ان کی عمر مجھ سے بھی زیادہ تو وہ کیسے نوجوانوں کے لیڈر ہوسکتے ہیں؟ حقیقت میں نوجوانوں اور بچوں کا لیڈر صرف بلاول بھٹو زرداری ہے۔‘

پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’عجیب بات ہے کہ کیس کے دونوں فریقین فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں حالانکہ عدالتی بینچ کے دو ججز نے بھی نواز شریف کو نااہل قرار دے کر گو نواز گو کہا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ’حکمرانوں کو اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہ کس قسم کے حکمراں ہیں جو لوگوں سے چھیننا جانتے ہیں دینا نہیں، ہم نے اپنے زمانے میں ہونے والے تمام آپریشنز کے آئی ڈی پیز کو سنبھالا، آئندہ حکومت میں آکر پختونوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت غریبوں کی حکومت ہوگی اور پی پی پی دور میں صرف اور صرف نوکریاں ہوں گی۔‘

مزید پڑھیں: پاناما کیس: سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے بھی چند روز قبل پاناما کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان میں عوام کو دھوکا دیا گیا ہے، ملک میں آج جمہوریت کو نقصان ہوا'۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ' 9 مہینے تک قوم کے ساتھ جو مذاق ہوتا رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں اور اس فیصلے کی بھی مذمت کرتا ہوں'۔

سابق صدر نے کہا کہ 'میں یہ سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم کو اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، گوکہ میں یہ جانتا ہوں کہ وہ آخری دم تک استعفیٰ نہیں دیں گے اور ہماری جدوجہد جاری رہے گی'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Apr 24, 2017 07:47pm
زرداری کے بیان میں بہت ساری باتیں غلط ہیں، انھیں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی پر بات کرنا چاہیے تھی۔ اسی طرح فاٹا کے خیبر پختونخوا میں شامل ہونے سے قبائلیوں کی مشکلات ختم نہیں ہونگیں، خیرخواہ
hira Apr 25, 2017 01:49am
zardari Sindh me 5 saal se to koi nokri deta nh... kpk me kya khaak dega... me khud Sindh se taluq rkhti hun.. aaj tk to Sindh k lye kuch kya nh.. chalen hain kpk ko thk krnay.
ali Apr 25, 2017 03:13pm
@KHAN janab aap in ko serious lety hain?? ab tak serious lety ahin?? Sindh ka visit kar ke dekhain kya Moen jo Daro bana diya hai inhon ne,,