اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان ملک غلام مصطفیٰ کھر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملک غلام مصطفیٰ کھر نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

غلام مصطفیٰ کھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور سے مکمل متفق ہوں، عمران خان مستقبل کے پاکستان کے معمار ہیں اور نئے پاکستان کی تعمیر میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہوں گا۔

اس موقع پر عمران خان نے غلام مصطفیٰ کھر کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’ذاتیات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے کھڑے ہونے کا وقت ہے، جبکہ مراعات یافتہ طبقے پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے لیے عام آدمی سے بڑھ کر کردار ادا کرے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جنوبی پنجاب کی تعمیر اور محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیح ہے اور رہے گی۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Mian mUskrahat Ali Apr 24, 2017 08:09pm
I just warn IK to beware these kind of ''Raloo Kate"