آئی فون 8 کی 'پہلی جھلک' منظرعام پر

24 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ بنجامن گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ بنجامن گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایپل کا نیا آئی فون رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا جو کہ عام طور پر ستمبر میں پیش کیا جاتا ہے تاہم اس بار کہا جارہا ہے کہ تاخیر ہوسکتی ہے۔

اب اس فون کی ممکنہ پہلی جھلک منظرعام پر آئی ہے اور اگر وہ واقعی آئی فون کی ہی ہے تو اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ اس میں متعدد نئے فیچرز سامنے آنے والے ہیں جن کے بارے میں افواہیں منظرعام پر پہلے ہی سامنے آچکی تھیں۔

ٹوئٹر پر بنجامن گیسکن نامی صارف نے آئی فون ایٹ کے ڈمی ماڈل کی تصاویر لیک کی ہیں اور اس دعویٰ ہے کہ یہ ایپل سپلائر فوکس کون کے ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔

ان تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں ایج ٹو ایج گلاس اسکرین دی جائے گی جبکہ ہوم بٹن ختم کردیا جائے گا۔

اس کے چاروں کونوں پر اوریجنل آئی فون کی طرح اسٹین لیس اسٹیل چیسسز ہوں گے جو کہ ممکنہ طور پر اس ڈیوائس کے دس سال مکمل ہونے کی نشانی ہوگی۔

اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ اب ورٹیکل لائن اپ میں ہوگا جبکہ بائین جانب والیوم بٹنز اور میوٹ سوئچ ہوگا جبکہ دائیں جانب پاور بٹن اور سم کارڈ کی ٹرے ہوگی۔

فون کے دونوں جانب ٹچ آئی ڈی ہارڈ وئیر نظر نہیں آرہا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایپل اس فیچر کو ڈسپلے کے اندر دینے پر غور کررہی ہے۔

ان تصاویر سے واضح ہے کہ اس فون کا ڈسپلے گلیکسی ایس ایٹ جیسا ہوگا جو کہ دیکھنے میں تو آئی فون سیون جیسا ہوگا مگر اس کا سائز آئی فون سیون پلس جتنا ہوگا۔

اسی طرح فرنٹ پر بھی دو کیمرے دیئے جاسکتے ہیں جبکہ ایپل کی جانب سے تیز ترین چپس استعمال کی جائے گی جو اس ڈیوائس کی رفتار اور طاقت بڑھائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں