سوٹسوبے پر کرپشن کی فرد جرم عائد

25 اپريل 2017
سوٹسوبے کو مجموعی طور پر 89 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
سوٹسوبے کو مجموعی طور پر 89 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ: سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر لونوابے سوٹسوبے کو 2015 کی ٹی20 چیلنج سیریز کے دوران فکسنگ الزامات پر کرپشن کی فرد جرم عائد کر کے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔

جنوبی افریقی کرکت بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 33 سالہ فاسٹ باؤلر پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے میچ یا کئی میچوں کے نتیجے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

ان پر یہ بھی الزام ہے کہ میچ فکسنگ یا کرپشن پر اکسانے کیلئے ملنے والے تحائف اور رقم کے بارے میں انہوں نے بورڈ یا اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہیں کیا۔

سوٹسوبے کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت کارروائی کا آغاز جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اکتوبر 2015 میں کیا تھا اور اس کے بعد سے اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تفتیش جاری تھی۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انہی الزامات پر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ غلام بودی، الویرو پیترسن سمیت چھ کھلاڑیوں پر سات سال سے 20 سال کے درمیان پابندی لگا چکی ہے۔

سوٹسوبے کو پانچ ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 23 ٹی20 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں