تقریباً تین سالوں سے بننے والی پاکستان فلم ’یلغار‘ آخر کار ریلیز کے لیے تیار ہے۔

فلم کے ہدایت کار ڈاکٹر حسن رانا نے اس فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا، جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے، ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران انہوں نے فلم کی مکمل کاسٹ اور ٹیم کو بھی متعارف کروایا۔

ٹریلر کی نمائش کے دوران ڈاکٹر حسن رانا کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک نہایت جذباتی موقع ہے‘۔

ہدایت کار نے فلم کے حوالے سے کئی ایسے انکشاف کیے، جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

1- فلم ’یلغار‘ شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت

ہدایت کار کے مطابق فلم ’یلغار‘ کی کہانی ان کے دل سے کافی قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم خبروں میں روز پڑھتے ہیں کہ کئی فوجی شہید ہوگئے، لیکن آخر یہ لوگ ہیں کون؟ میں یہ کہانیاں سب کے سامنے لانا چاہتا تھا‘۔

ان کے مطابق اس فلم کے ذریعے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جو اپنے پیاروں کو چھوڑ کر پاکستان کی خاطر اپنی قربانی دیتے ہیں۔

2- ارمینہ رانا خان کا فلم میں بغیر معاوضہ کام

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اداکارہ ارمینہ رانا خان نے فلم میں بغیر کسی پیسے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

حسن رانا کے مطابق ’ارمینہ کو فلم کی کہانی اس حد تک پسند آئی کہ انہوں نے معاوضہ لینے سے انکار کیا، انہوں نے صرف اپنے کھانے پینے اور سفر کرنے کے اخراجات اٹھانے کی درخواست کی‘۔

3- فلم کے تمام کرتب حقیقی ہیں

ڈاکٹر حسن رانا کے مطابق فلم کے تمام اداکاروں نے اس فلم میں موجود کرتب خود کیے ہیں، جن کے لیے سب کو بےحد محنت کرنی پڑی۔

4- ہمایوں سعید ولن کے روپ میں

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، ہدایت کار کے مطابق ہمایوں کا ایسا ماننا تھا کہ وہ اس فلم میں ولن کا کردار ٹھیک انداز میں ادا نہیں کرپائیں گے، تاہم حسن رانا کو ان پر پورا بھروسا تھا۔

5- اداکاراؤں کے ملبوسات کا بجٹ 90 لاکھ

ڈاکٹر حسن رانا نے انکشاف کیا کہ فلم میں موجود اداکاراؤں کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا نے ان کی مدد کی۔

اس فلم میں موجود تمام اداکاراؤں کے ملبوسات نہایت منفرد انداز میں ڈیزائن کیے گئے جن کا مکمل خرچہ 90 لاکھ ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ali Apr 26, 2017 09:43am
the topic and concept is good, but but what a bad trailer,, he must have learned from others,, the trailer not giving any clue of story, characters, nothing wts so ever,, just actions, showing all star cast etc,, disappointed,,