جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آتے مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی تصاویر سامنے آئیں جس نے مداھوں کو دنگ کردیا۔

سولہ بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہنے والے جان سینا 23 اپریل کو چالیس سال کے ہوگئے تھے۔

اس موقع پر کوئی تقریب منعقد کرنے کی بجائے جان سینا نے ایک حقیقی ایتھلیٹ کی طرح جم جاکر بہت زیادہ وزن اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جان سینا جم میں کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں جس میں انہوں نے 273 کلو گرام وزن اٹھا کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس سے قبل انہوں نے کبھی اتنا بھاری وزن نہیں اٹھایا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چہرہ بالکل سرخ ہوگیا۔

جان سینا نے لکھا ' عمر کبھی بھی آپ کی ہمت کی وضاحت نہیں کرسکتی، کبھی ہمت مت ہاریں'۔

واضح رہے کہ جان سینا آخری بار ریسل مینیا 33 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں اپنی منگیتر نکی بیلا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میچ میں ایکشن میں دکھائی دیئے تھے۔

اس کے بعد سے وہ فلمی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ سے دور ہیں اور ان کی واپسی جون یا جولائی میں متوقع ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں