اس پتلون کی قیمت ہوش اڑا دے گی

26 اپريل 2017
— فوٹو بشکریہ Nordstrom
— فوٹو بشکریہ Nordstrom

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جینز کی پتلونیں ہر عمر کے افراد میں بہت پسند کی جاتی ہیں مگر کیا آپ ایسی پتلون لینا پسند کریں گے جو دیکھنے میں ہی انتہائی گندی نظر آتی ہو؟

کم از کم امریکا کے ایک معروف اسٹور کی چین نے ایسی جینز فروخت کے لیے پیش کی ہیں جو کہ فرضی مٹی کی مدد سے بدنما اور گندی دکھائی گئی ہیں۔

اور ان پتلونوں کی قیمت 425 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے اور اس قیمت نے انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

نارڈسٹروم نامی اسٹور کی چین کے مطابق اس پتلون کو فرضی مٹی سے گندا کیا گیا ہے جبکہ اس میں جگہ جگہ داغ لگائے گئے ہیں جس سے لوگوں کے سامنے ظاہر کیا گیا ہے کہ انہیں گرنے اور مٹی لگنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔

مگر کیا واقعی لوگ اس طرح کی پتلون لینا چاہتے ہیں حالانکہ اکثر افراد کپڑوں کی صفائی پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مٹی سے اٹی پتلون کو پہن کر گھومنے کا شوق ہوگا تو اس کے لیے یہ زیادہ آسان ہے کہ اپنے پاس موجود کسی جینز کو پہن کر مٹی میں لوٹ پوٹ ہوجائے۔

دیگر ٹوئٹر صارفین کا ردعمل کچھ اس طرح تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں