بل گیٹس بھارتی وزیراعظم کے مداح

26 اپريل 2017
بل گیٹس — رائٹرز فائل فوٹو
بل گیٹس — رائٹرز فائل فوٹو

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو متنازع رہنماءکہا جاتا ہے مگر حیران کن طور پر دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس ان کے مداح ہوگئے ہیں۔

جی ہاں مائیکرو سافٹ کے بانی نے ٹوئٹر پر نریندرا مودی کے پرستار ہونے کا اعتراف کیا جس کی وجہ بھارتی وزیراعظم کی بھارت میں جاری صفائی مہم ہے۔

بل گیٹس نے لکھا ' بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ایک ایسے موضوع کو اجاگر کیا جس کے بارے میں ہم میں سے بیشتر سوچے بھی نہیں'۔

اسی طرح اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا ' لگ بھگ تین سال قبل بھارتی وزیراعظم نے عوامی صحت کے حوالے سے دلیرانہ بیان دیا تھا جو میں نے کبھی کسی اور منتخب عہدیدار کی زبان سے نہیں سنا، اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں، میرا نہیں خیال کہ آئندہ کوئی قومی رہنماءاس طرح کے حساس موضوع پر بے تکلفی سے عوامی سطح پر بات کرے گا۔ اس سے بھی زیادہ اچھی چیز یہ ہے کہ نریندرا مودی نے اپنے الفاظ کو عملی اقدامات کے ذریعہ آگے بڑھایا'۔

نریندران مودی نے اس صفائی مہم کو شروع کرنے کا اعلان 2014 میں کیا تھا جس میں ملک بھر میں 2019 تک 75 ملین ٹوائلٹس نصب کرکے کھلے آسمان تلے رفع حاجت کے رواج کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔

بل گیٹس نے لکھا ' اس صفائی مہم کے حوالے سے جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند آئی وہ ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرنا ہے، ہر ایک اس کے تدارک کے لیے کام کررہا ہے اور مختلف پیمانوں کو استعمال کرکے بتایا جارہا ہے کہ کیا کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں