خراب رویے پر خرم منظور پر جرمانہ

27 اپريل 2017
خرم منظور نے خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں ایونٹ کی تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔
خرم منظور نے خیبر پختونخوا کے خلاف میچ میں ایونٹ کی تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

پاکستان کپ میں خراب رویے اور غلط الفاظ کا استعمال کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز خرم منظور پر میچ کا فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

منگل کو خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ میں سندھ کے اوپنر کا خیبر پختونخوا کے اسپنر ظفر گوہر کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

رالپنڈی میں جاری ایونٹ میں 61 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کپ کی تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز نے ظفر گوہر کے ساتھ خراب رویے اور جملوں کا تبادلہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

اس موقع پر میچ کے امپائرز راشد ریاض اور ریاض الدین نے خراب رویے پر ظفر گوہر کی بھی سرزند کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی۔

تبصرے (0) بند ہیں