دورہ منسوخ کرنے پر بنگلہ دیش کی پاکستان کو دھمکی

28 اپريل 2017
پاکستان نے 2015 میں لگاتار دوسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے 2015 میں لگاتار دوسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر گور کردیا شورع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان نے رواں سال شیڈول دورہ بنگلہ دیش سے انکار کردیا تھا اور پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ سیریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان کو رواں سال جولائی اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کھیلنی تھی۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا تھا کہ پاکستان دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کردیا ہے اور انہوں نے ابھی تک ایک مرتبہ بھی پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم لگاتار تیسری مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہم نے دورہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے سال یا کسی اور وقت اس بارے میں غور کریں گے۔

اس معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے اس معاملے پر ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا اور ابھی تک ہمیں باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں آفیشل بیان موصول ہو گا، ہم دورہ نسوخ کرنے پر ان کے خلاف فوری طور پر قانونی قدم اٹھاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آخری مرتبہ 2007 میں پاکستان آئی تھی جب اس نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی اور اس کے بعد پاکستان 2011 اور پھر 2015 میں بنگلہ دیش کے دورے کر چکا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں