Dawnnews Television Logo

ڈانس کا عالمی دن اور پاکستان کے ثقافتی رقص

ہر صوبے کی ثقافت میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں، جن میں اکثر کو بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے۔
اپ ڈیٹ 06 مئ 2017 05:38pm

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں رقص کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 29 اپریل کو یہ دن عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔

رقص صدیوں سے انسانی ثقافتوں کا اہم عنصر رہا ہے، پرفارمنگ آرٹ میں رقص کا اپنا منفرد مقام ہے اور دنیا کی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کے لئے رقص کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں امن و امان اور دہشت گردی کے واقعات نے جہاں دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہاں فن رقص بھی اپنی آخری سانسیں گن رہا ہے۔

رقص کو اعضاء کی شاعری کہا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ رقاص رقص کے دوران اپنی حرکات و سکنات سے پوری داستان بیان کر دیتا ہے۔

پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے۔


پنجاب کے لوک رقص


لڈی

سمی

گدھا

بھنگڑا


بلوچستان کے لوک رقص


لیوا

چاپ

جھومر


خیبر پختونخوا کے لوک رقص


اتن

خٹک رقص

چترالی رقص


سندھ کے لوک رقص


دھمال

ہو جمالو


تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں بھی فن رقص سے منسلک افراد نے نا صرف نجی محفلوں اور سرکاری تقریبات کو سجایا بلکہ فلمی صنعت کو بھی بہت کچھ دیا۔

پاکستان کی فلموں میں بھی رقص خاص اہمیت رکھتا ہے اور یہ رقص ملک کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ماضی میں پاکستانی فلموں میں بھی خوبصورت رقص ہوتا تھا لیکن اب فلموں میں جو رقص ہو رہا ہے وہ رقص کے نام پر ایک دھبہ ہے۔

اس وقت کتھک سمیت دیگر کلاسیکی رقص پاکستان میں زوال پذیر ہے، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ جن بزرگوں کو یہ فن آتا تھا انہوں نے اسے نئے زمانے سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش نہیں کی کہ یہ نوجوان نسل کے لیے قابل قبول ہوتا۔

پاکستان میں لوک رقص بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے اور چاروں صوبوں کے اپنے اپنے علاقائی رقص ہیں جو وہاں کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔

آج کے دن مختلف تقریبات کا انعقاد کر کے کوشش کی جاتی ہے کہ عام لوگوں میں روایتی رقص سے آگاہی کو فروغ دیا جائے۔