ہارٹ فورڈ: ویسے تو گِفِ تصاویر بنانا کوئی مشکل کام نہیں، لیکن ہر کسی کو یہ طریقہ نہیں آتا، تاہم اب اس مشکل مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی خصوصی ایپلی کیشنز تیار کرلی گئی ہیں۔

گِفِ (GIF) تصاویر بنانے کے لیے اور بھی بہت ساری ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز سہولت فراہم کرتی ہوں گی، تاہم درج ذیل ویب سائیٹس یا ایپلی کیشنز استمال کرنے میں نہایت ہی آسان ہیں۔

ان ویب سائیٹ ایپلی کیشنز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں اینڈرائیڈ، آئی او ایس موبائلز اور کمپیوٹر و لیپ ٹاپ پر بھی آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان ایپلی کیشن کی مدد سے گِفِ تصاویر بنانا نہایت ہی آسان ہے، آپ جس تصویر کو گِفِ کرنا چاہتے ہوں، اس ویڈیو کے لِنک کا یو آر ایل ایڈریس کاپی کرکے اس ایپلی کیشن کی خصوصی جگہ پر پیسٹ کریں یا پھر اپنے سسٹم سے اپ لوڈ کریں۔

یہ ایپلی کیشنز چند سیکنڈ میں اس ویڈیو سے گِفِ تصویر بنالیتی ہیں، لیکن جس حصے سے تصویر تیار کرنا چاہتے ہوں، وہ حصہ آپ کو منتخب کرنا پڑتا ہے، اور ایپلی کیشن اس حصے کے انتخاب کا آپشن بھی فراہم کرتی ہیں۔

کچھ ویب سائیٹ ایپلی کیسشنز ایسی بھی ہیں، جو آپ کو اپنے کمپیوٹر یا موبائل میں محفوظ ویڈیوز کو براؤز کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔

یہ ویب سائیٹ ایپلی کیشن gifs.com ویڈیو کو اپ لوڈ کرکے یا پھر اس کا یو آر ایل لنک پیسٹ کرنے کے بعد گِفٖ تصویر بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ویب سائیٹ andtheniwaslike.co براہ راست اپنی ویب کیمرہ سے گِفِ تصویر بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ویب سائیٹ تصاویر اور ویڈیو کو گِفِ بنانے کی سہولت فراہم کرنے سمیت اپنے سوشل فرینڈز کو بھیجنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے، تاہم اس ایپلی کیشن سے اس وقت ہی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، جب اس کی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا۔

گِفِ بوم gifboom نامی یہ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل فونز اور ڈیوائسز پر چلتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں