'10 ارب کی پیشکش کرنے والا لاہور میں رہتا ہے'

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2017
عمران خان نے کہا یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں— اسکرین شاٹ
عمران خان نے کہا یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں— اسکرین شاٹ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شہر قائد کے مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے کراچی پہنچ گئے جہاں وہ مزار قائر پر ہونے والی خصوصی واک میں شرکت کریں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن، وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیریئنز کے صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف اپنی دولت بچانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگارہے ہیں جبکہ انہوں نے وزیراعظم پر یو ٹرن لینے اور جھوٹ بولنے کا بھی الزام عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما کیس: 'حکومت نے خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش کی'

انہوں نے کہا کہ جس دن نواز شریف کمزور محسوس ہوئے لیگی کارکن خود چھرا گھونپ دیں گے، ن لیگ صرف پیسہ بنانے والوں کی پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'موٹو گینگ کو کھانے کو نہ ملے تو نواز شریف کو چھوڑ جائیں گے، پچھلے 30 سال سے نواز شریف نے رشوت دینے کے سوا کچھ نہیں کیا'۔

بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کے دورہ پاکستان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ' جندال خفیہ دورے پر پاکستان آیا تھا۔

مزید پڑھیں: 10 ارب روپے کی پیشکش کون کر سکتا ہے؟

پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا وزیراعظم کو اسی روز استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔

پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کے لیے مبینہ طور پر 10 ارب روپے کی پیشکش کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 'جس شخص نے 10 ارب روپے کی پیشکش کی وہ لاہور میں ہی رہتا ہے'۔

پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'آصف زرداری کے حوالے محض اتنا ہی کہوں گا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں'۔

کراچی کے مسائل کیلئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا

عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو، مسائل کے حل کے لیے انہیں نکلنا ہوگا، جب تک لوگ نہیں نکلیں گے، حکمرانوں کو کوئی اثر نہیں ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'کراچی گندگی میں ڈوب رہا ہے، پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلوں گا، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے۔

عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر فیصل واڈا، فردوس شمیم اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

عروس البلاد شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

بعد ازاں کراچی میں جیل چورنگی کے قریب حقوق کراچی ریلی سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، یہ شہر گندگی میں ڈوبا جارہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ عروس البلاد کہنے والے شہر کراچی کو کچرے کےڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

انھوں ںے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی معیسر نہیں، کراچی میں پہلے کبھی اتنی گندگی نہیں دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے عوام سے سوال کرتا ہوں کہ وہ کیوں اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلے؟

عمران خان نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ کراچی کے لوگ قبضہ اور واٹرٹینکر مافیا کے خلاف بھی سڑکوں پر نہیں نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی وہ شہر ہے جہاں سب سے پہلے سیاسی تحریکیں چلتی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہر کوئی، جن میں ان کے مخالفین بھی شامل ہیں، خیبرپختونخوا میں موجود ان کی پارٹی کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کہتے ہیں خیبرپختونخوا والا پولیس ایکٹ چاہتے ہیں جبکہ کراچی کے میئر وسیم اختر نے بھی خیبرپختونخوا میں موجود بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے خبردار کیا کہ آئندہ سڑکوں پر نکلے تو پیار سے نہیں نکلیں گے۔

پاناما لیکس کیس کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑے گاڈ فادر کا مقابلہ کررہا ہوں اور اس گاڈ فادر کو سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان کا بڑا مافیا قرار دیا ہے۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

KHAN Apr 30, 2017 06:17pm
السلام علیکم: عمران خان ن لیگ کے عام کارکنوں کو کرپٹ یا بدعنوان قرار نہ دیں، یہ صرف نواز شریف کو زرداری سے زیادہ ایماندار سمجھنے کی وجہ سے ان کا ساتھ دیتے ہیں، آپ نواز شریف اور ان کے خاندان پر الزامات کے بجائے ان کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرتے رہے، جب بدعنوان افراد کے چہرے سے (بذریعہ عدالت یا کسی اور طریقے سے) نقاب اتر جائیں گے تو کوئی بھی جان بوجھ کر ان کی حمایت نہیں کریگا، آپ کسی بھی شخص کو غیر سرکاری طور پر یہ ذمے داری سونپ سکتے ہیں کہ وہ کرپٹ افراد کی جانب سے وائٹ کرائم جرائم کا سراغ لگائیں، آپ کو بخوبی علم ہے کہ مجرم جتنا بھی چالاک ہو اس کے جرم کا کوئی نہ کوئی نشان باقی رہتا ہے۔ ۔۔۔ زیادہ تر لوگ آپ کو سچا اور ایماندار مانتے اور جانتے ہیں مگر بیانات بھی سوچ سمجھ کردیا کریں۔ خیرخواہ
Israr Muhammad Khan May 01, 2017 12:42am
الزام لگادیا ھے تو نام لینا ھوگا ایسا نہیں چلیگا حان صاحب تم خود کہتے ھو کہ ہمارا کام الزام لگانا ھے لیکن دس ارب والا الزام سنگین ھے ثابت کرگئے تو مخالفین کی سیاست خطرے میں ھوگی لیکن اگر الزام جھوٹا ثابت ھوا تو حان صاحب اپکی سیاست بھی ختم ھوجائیگی ہر جمہوری ملک میں اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ھے الزام لگاتی ھے احتجاج کرتے ھیں جلسے جلوس ھوتے ھیں لیکن سیاست میں ذاتیات نہیں ھوتی دشمنی نہیں کی جاتی اگر ہمارے سیاستدان اپنی سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں تو بہتر ھوگا ملک کیلئے اور قوم کیلئے میری زاتی رائے میں ہر منتخب حکومت اپنی مدت پوری کرنی چاہئے تبدیلی ووٹ کے زریعے انی چاہئے سیاست میں بلا شبہ ایک دوسرے پر تنقید کریں جلسے جلوس کریں لیکن ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنا چاہئے اس سے سسٹم کو خطرہ ھوتا ھے تیسری قوت کو اقتدار میں آنے کا موقعہ نہیں دینا چاہئے میں مانتا ھوں کہ سسٹم میں بڑی کمزوریاں ھیں لیکن اس کمزوریوں کو دور کرنا پارلیمنٹ کا کام ھے کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اپوزیشن کی زمہ داری ھوتی ھے اس لئے اپوزیشن سے درخواست ھے کہ سیاست کریں لیکن سسٹم کوغیرجمہوری طریقے سےڈی ریل نہ کریں ا
Raja Bilal May 01, 2017 09:54am
Lahore main to Caroron loog rehtay hain, IK saab ko chahye k iss bhool bhulaya se niklein agar proof hain to de dein nahi to such bool dein k maine hamesha ki tarha ye bhi jhoot bola tha.