سڈنی: تیل فروخت کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی کالٹیکس نے یوم مزدور کے حوالے سے آسٹریلیا میں اپنے کم تنخواہ دار ملازمین کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام کا اعلان کیا۔

آسٹریلیا میں کالٹیکس کو ملازمین کی کم تنخواہ، انہیں ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کیے جانے جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے، جب کہ 2015 میں کمپنی کا ایک اسکینڈل بھی سامنے آیا تھا۔

اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کالٹیکس نے آڈٹ تحقیقات کا آغاز کردیا تھا، جس پر تاحال تحقیات جاری ہیں، تاہم اسکینڈل میں ملوث 43 فرنچائیز کو ختم کردیا گیا تھا۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں بتایا کہ کالٹیکس نے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کے لیے 20 ملین ڈالر کے خصوصی فنڈز کے قیام کا اعلان کیا۔

کمپنی کے مطابق اس فنڈ سے کالٹیکس فرنچائز اور اسٹورز پر کام کرنے والے ان ملازمین کو رقم فراہم کی جائے گی، جن کی تنخواہیں کم ہیں۔

کالٹیکس کی آسٹریلیا بھر میں 600 فرنچائز اور 1900 پیٹرول پمپس ہیں، جب کہ پیٹرول پمپس اور فرنچائز پر دکانیں بھی ہیں، جن پر کام کرنے والے کئی ملازمین کی تنخواہیں کم ہیں۔

کمپنی کے مطابق جن ملازمین کی تنخواہیں کم ہیں وہ اس فنڈ کے پیسے حاصل کرنے کے لیے 2015 سے دعویٰ کر سکتے ہیں، تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ملازمین کو دعویٰ دائر کرنے کے بعد کس حساب سے اور کتنے پیسے فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں