• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:22pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:22pm

کن لوگوں کو 'بھوت' نظر آتے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

شائع May 2, 2017
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ نے کئی بار ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جو کہ بھوت دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اب سائنس نے جان لیا ہے کہ آخر انہیں 'ماورائی قوتیں' کیسے نظر آتی ہیں۔

درحقیقت تخلیقی یا ایڈونچر پسند ذہن کے مالک افراد وسوسوں اور فرضی یا خیالی چیزوں کو زیادہ دیکھتے ہیں۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

میلبورن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تخلیقی اور ایڈونچر پسند سوچ کے حامل افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں دنیا کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں اور وہ ایک منظر کی بصری معلومات کا دیگر کے مقابلے میں زیادہ گہرائی سے تجزیہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

اس طرح کرنے کے دوران وہ ایسی چیزوں کو بھی دیکھ لیتے ہیں جو بیشتر افراد کو نظر نہیں آتیں اور یہی وجہ ہے کہ ایسے ہی لوگ اکثر 'بھوت' دیکھنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق کھلی شخصیت کے حامل افراد تخلیقی ذہن کے حامل ہوتے ہیں اور ان میں نئی چیزوں کی کھوج کا اشتیاق پایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہت کچھ ایسا بھی 'دیکھ' لیتے ہیں جو عام لوگوں کو نظر نہیں آتا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو کچھ دیکھتے ہیں وہ ان کے لاشعور پر اثرانداز ہوتا ہے جو اکثر واہمے یا ماورائی چیزوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے لے آتا ہے۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ایسے افراد میں حواس خمسہ سے حاصل ہونے والا ادراک واہمے کی تخلیق کا باعث بنتا ہے اور ان کا دماغ انہیں ایسا کچھ دکھا دیتا ہے جو حقیقت میں ہوتا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کو 'بھوت' نظر آتے ہیں یا وہ کچھ اور سمجھ لیتے ہیں کیونکہ ان کی تخلیقی سوچ شعور پر اثرانداز ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آف ریسرچ ان پرسنلٹی میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 مارچ 2025
کارٹون : 23 مارچ 2025