پسند کریں یا نہ کریں مگر فیس بک نے اپنے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے لائیک بٹن یعنی ری ایکشنز کو مزید توسیع دے دی ہے۔

جی ہاں فیس بک ری ایکشنز کو کمپنی نے مزید آگے بڑھایا ہے اور اب کمنٹس میں بھی آپ اپنے دوستوں کے کمنٹ کو ایموجی کے ساتھ سجا سکتے یا پسند کرسکتے ہیں۔

فیس بک ری ایکشنز کمنٹس میں لائیک پر دستیاب ہیں اور آپ لو، ہا ہا، سیڈ یا دیگر ہر رئیپلائی ایڈ کرسکتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ' ہم نے لوگوں سے سنا تھا کہ وہ اپنی بات چیت میں ری ایکشن کو مزید طریقوں سے استعمال کرنا پسند کریں گے، تو ہم نے اب یہ فیچر کمنٹس میں ردعمل کے اظہار کے لیے متعارف کرا دیا ہے'۔

یہ فیچر بتدریج صارفین تک پہنچایا جارہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو، تاہم کمنٹس میں ری ایکشنز کو بالکل اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کسی پوسٹ کو لائیک کرنے کے دوران کیا جاتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں فیس بک نے اس لائیک بٹن کو توسیع دی ہو۔

گزشتہ سال سامنے آنے والے اس لائیک بٹن کو رواں سال کے شروع میں میسنجر میں بھی متعارف کرایا گیا تھا جس میں ڈس لائیک جیسا ایموجی بھی شامل ہے۔

ویسے ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر ری ایکشن ایموجی بٹنز درحقیقت نیوزفیڈ پر نظر آنے والے مواد کے معاملے میں لائیک کے مقابلے میں زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔

ری ایکشن بٹنز نے اس معاملے میں لائیک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے کہ کسی صارف کی نیوزفیڈ پر کیسی اسٹوریز، تصاویر، ویڈیوز یا دیگر مواد نظر آتا ہے۔

یہ بات فیس بک نے رواں سال کے شروع میں فیس بک ری ایکشنز بٹن کے ایک سال مکمل ہونے پر بتائی تھی۔

فیس بک کے مطابق جب کوئی صارف دل، اداسی یا غصے کے ایموجی کو استعمال کرتا ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ شخص اس چیز کے بارے میں زیادہ جذباتی ہوکر سوچ رہا ہے جو کہ عام لائیک کے مقابلے میں مختلف سوچ کا اظہار ہے۔

فیس بک نے اپنے بیان میں بتایا ' گزشتہ ایک برس کے دوران ہم نے دریافت کیا کہ اگر لوگ کسی پوسٹ پر کسی ری ایکشن کا اظہار کرتے ہیں تو یہ ایک مضبوط اشارہ ہوتا ہے کہ آپ اس طرح کی پوسٹس چاہتے ہیں'۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہم نے نیوزفیڈ کو لائیکس کے مقابلے میں ری ایکشنز کے مطابق اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ ہر شخص کے لیے ان کی پسند کی اسٹوریز کو نیوزفیڈ پر دکھایا جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں