اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر وقت ہی کوئی نہ کوئی نئی ڈیوائس سامنے آتی رہتی ہے۔

مگر یہ سب ڈیوائسز کسی نہ کسی سافٹ وئیر سے چلتی ہیں اور ہر ایک کی اپنی کوئی مخصوص پروگرامنگ لینگوئج (زبان) ہوتی ہے۔

درحقیقت اس وقت ہزاروں پروگرامنگ لینگویجز موجود ہیں مگر کچھ دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

اگر کسی کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کیرئیر بنانا ہے تو کچھ مقبول لینگوئجز کو جاننا اور استعمال کرنا روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

یہاں ایسی پروگرامنگ لینگوئجز کا ذکر کیا گیا ہے جن میں مہارت ملازمت کا حصول انتہائی آسان بنا دیتی ہے بلکہ اپنے پروگرامز تیار کرکے ارب پتی بن جانا بھی کوئی ناممکن امر نہیں۔

جاوا

یہ پروگرامنگ لینگوئج 1991 میں سامنے آئی تھی جسے اسے وقت اسمارٹ ٹیلیویژن کی زبان قرار دیا گیا۔ اوریکل کمپنی کا تیار کردہ یہ پروگرام اب بھی دنیا کی سب سے مقبول پروگرامنگ لینگوئج کا اعزاز اپنے پاس رکھتا ہے، اس میں مہارت بہت کام آتی ہے کیونکہ یہ اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپمنٹ سمیت متعدد سافٹ وئیرز کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔

سی

چند پرانی پروگرامنگ لینگوئجز میں سے ایک اب بھی بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے، اس کی تشکیل 1970 کی دہائی کے شروع میں ہوئی تھی جبکہ 1978 میں اس کا ا بھی عام استعمال ہونے والا مینوئل سامنے آیا تھا۔

پائیتھن

یہ پروگرامنگ لینگوئج 1989 میں سامنے آئی تھی جو کہ اپنے ریڈ ایبل کوڈز کی بدولت جلد مقبول ہوگئی، متعدد پروگرامرز کے خیال میں یہ آسان ترین پروگرامنگ لینگوئج ہے جس سے نوجوان اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکتے ہیں۔

پی ایچ پی

یہ لینگوئج ویب سائٹ کی پروگرامنگ کے لیے عام استعمال ہوتی ہے بلکہ ایک تہائی ویب سائٹس اس پر ہی مشتمل ہیں جیسے ورڈ پریس، فیس بک اور یاہو میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

وژول بیسک

مائیکرو سافٹ کی وژول بیسک اور اسی کا اگلا ورژن وژول بیسک ڈاٹ نیٹ گرافکس کے ساتھ پروگرامنگ کو آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، یہ بھی کافی پرانی ہے مگر اب بھی اس کے صارفین بہت زیادہ ہیں۔

جاوا اسکرپٹ

یہ انتہائی مقبول پروگرامنگ لینگوئج ہے جو کہ ویب ایپس میں استعمال ہوتی ہے، آج کل کی متعدد ویب سائٹس اس پر چلتی ہیں، مگر یہ براﺅزنگ کو سست کرنے کے ساتھ ساتھ کئی بار سیکیورٹی مسائل کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

گو

بنیادی طور پر یہ یہ گوگل کے لیے تیار کی گئی لینگوئج تھی تاکہ سرچ انجن کو ضروری طاقت فراہم کی جاسکے، مگر اب یہ ڈویلپرز کی توجہ کا مرکز ہے اور تیزی سے ابھرتی پروگرامنگ لینگوئجز میں سے ایک ہے۔

سوئفٹ

ایپ کی سوئفٹ پروگرامنگ لینگوئج آئی فون کی ایپس کی تیاری میں مدد دے دینے والا تیز ترین اور آسان ذریعہ ہے، اگر تو آپ فون ایپس میں کیرئیر بنانا چاہتے ہیں تو یہ مددگار لینگوئج ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

نسیم May 08, 2017 12:28pm
میری دانست میں وی بی کی بجائے سی شآڑپ کا زیادہ اسکوپ ہے . بلکہ مائیکروسافٹ نئیے وزیول سٹوڈیو میں وی بی ڈاٹ نیٹ کی سپورٹ ختم کر رہا ہے۔
Farrukh Liaqat May 08, 2017 04:02pm
You didnt mention C# where it is ? i think most of the programmer like coding in C#. And you i igonred it.