100 سال پرانا چائے خانہ

اپ ڈیٹ 07 مئ 2017

ویسے تو برصغیر کے مقابلے میں چین میں چائے کم ہی پی جاتی ہے، تاہم پھر بھی چائے چین کی تاریخ کا حصہ رہی ہے۔

بیشتر ممالک میں چائے خانوں کو لکھاریوں، صحافیوں، آرٹس اور ادب سے وابستہ افراد کے بیٹھنے کی جگہ سمجھاجاتا ہے، تاہم جدید دور میں ہر شعبے کے لوگ چائے پیتے نظر آتے ہیں۔

برصغیر کی طرح چین میں بھی چائے خانوں کی تاریخ کم سے کم ایک صدی پر محیط ہے۔

چین کے کئی صوبوں میں ایسے چائے خانے موجود ہیں، جو 100 سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں، اور آج بھی وہاں لوگ کثرت سے چائے پینے آتے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان بھی میں ایک صدی پرانے چائے خانے موجود ہیں۔

تاہم اس صوبے کے وفاقی شہر چینگدو میں 100 سال پرانا چائے خانہ بھی موجود ہے جو نہ صرف آج بھی چائے کے شوقین افراد میں مقبول ہے، بلکہ یہ چائے خانہ چین کی قدیم روایات کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

چائے کو کیٹلی میں تیار کیا جاتا ہے—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

خواتین بھی چائے خانوں میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دیتی ہیں—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

ہوٹل میں پرانے طریقوں سے چائے تیار کی جاتی ہے—پیپلز ڈیلی آن لائن

چائے کو صارفین کے سامنے کولر نما چینک میں پیش کیا جاتا ہے—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

ہوٹل میں عمر رسیدہ افراد زیادہ وقت گزارتے ہیں—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

چائے خانے کی دیواروں پر کمیونسٹ چینی رہنماؤں کے پورٹریٹ سجے ہوتے ہیں—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

گرم گرم چائے کو تھرماس نما چینک میں ڈالا جاتا ہے، تاکہ اس کا ذائقہ برقرار رہے—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

عمر رسیدہ افراد سیاست پر تبادلہ خیال کرنے کے بجائے اپنی روز مرہ معاملات پر گفتگو کرتے ہیں—پیپلز ڈیلی آن لائن

جوان عمر کے افراد چائے کھانوں میں جوا بھی کھیلتے ہیں—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن

چائے خانے میں مرد و خواتین کی الگ الگ بینچیں نہیں ہیں—فوٹو: پیپلز ڈیلی آن لائن