پاکستانی فلم انڈسٹری گزشتہ چند سال سے اچھوتے اور نئے تجربے کر رہی ہے، جو شائقین میں نہایت مقبول بھی ہوئے ہیں، اور ان تجربات کے باعث فلم انڈسٹری میں بھی ایک نئی جان پڑی ہے۔

’پروجیکٹ غازی‘ بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے ایسے تجربات کا سلسلہ ہے، یہ فلم پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، جس میں ایک ماسک میں ملبوس کردار اچھائی اور انسانیت کی بات کرتے ہوئے نظر آئے گا۔

’پروجیکٹ غازی‘ کے مرکزی اداکاروں میں ہمایوں سعید، شہریار منور، سائرہ شہروز اور ماسک میں ملبوس کردار ادا کرنے والے عدنان جعفر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فلم 'ماہ میر' کیلئے بڑا اعزاز

فلم کا جاری کردہ ٹریلر تجسس سے بھرپور ہے، جس میں ماسک میں ملبوس کردار اچھائی اور بہتری کی بات کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

ماسک میں ملبوس کردار خود کو’قطعن‘ کے نام سے متعارف کرانے کے بعد کہتا ہےِ تم مجھے نہیں پہنچانتے۔

’قطعن‘فلم میں دوسرے کردار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہے، قدموں سے تم خود سے جھوٹ بولتے رہے ہو، جھوٹ سنتے رہے ہو، اب تم سچائی دیکھو گے، انسانیت کی سچائی، اپنی سچائی‘۔

مختصر دورانئیے کا ٹریلر تجسس سے بھرپور ہے، جس سے فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ ٹریزر دیکھتے ہی مکمل فلم دیکھنے کو دل چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'طیفا اِن ٹربل': علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم

اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، جب کہ فلم ایک سپر ہیرو فوجی کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔

—فوٹو فیس بک
—فوٹو فیس بک

تبصرے (0) بند ہیں