سیاہ فام ماڈل کے نام مس امریکا کا خطاب

اپ ڈیٹ 15 مئ 2017

امریکی شہر لاس ویگاس میں مس یو ایس اے 2017 کا میلہ سجایا گیا، اس مقابلے کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سے حصہ لینے والی کارا میککیولوف (Kara McCullough) نے جیت کر اپنے سر پر تاج سجا لیا۔

25 سالہ کارا میککیولوف ایک کیمسٹ ہیں جو امریکی جوہری ریگولیٹری کمیشن کے لیے کام کرتی ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے کے بعد وہ مس یونیورس کے مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

مس یو ایس اے ایونٹ میں امریکا کی 51 ریاستوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

ان میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی چھاوی ورج (Chhavi Verg) نے دوسری جبکہ مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی مریڈتھ گولڈ (Meridith Gould) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال بھی مس یو ایس اے مقابلے میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ڈیشایونہ باربر (Deshauna Barber) نے مس یو ایس اے کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

مس ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کارا میککیولوف نے مقابلے میں خود کو نہایت پُر اعتماد پیش کیا — فوٹو/ اے ایف پی

انہوں نے تمام ججز کے سوالات کے بہترین جوابات دیے، جس نے شائقین کو بےحد متاثر کیا — فوٹو/ اے ایف پی

کارا میککیولوف کی جیت کے اعلان کے بعد مس نیو جرسی چھاوی ورج نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی — فوٹو/ اے ایف پی

گزشتہ سال کی مس ڈسٹرک آف کولمبیا نے  کارا میککیولوف کو مس یو ایس اے بننے کی مبارکباد کے ساتھ پھول پیش کیے — فوٹو/ اے ایف پی

اپنے سر پر مس یو ایس اے کا تاج سجنے پر کارا میککیولوف کافی حیران نظر آئیں — فوٹو/ اے ایف پی

کارا میککیولوف نے مس یو ایس اے کے طور پر اسٹیج پر پہلی واک کی تو ان کے مداح نہایت پُر جوش ہوگئے — فوٹو/ اے ایف پی

مقابلے کے بعد کارا میککیولوف نے مس یو ایس اے  کے طور پر ایک ایونٹ میں میڈیا سے بات بھی کی — فوٹو/ اے ایف پی