آج سے 3 دہائیاں قبل بننے والی ہولی وڈ فلم ’ریمبو‘ اب تک لوگوں کو یاد ہے، اور درمیانی عمر کے لوگ تاحال اس کے سحر میں ڈوبے ہوئے ہیں، حالانکہ بعد میں اس فلم کے ریمیک بھی بنے۔

تاہم اب 1982 میں بننے والی اس بلاک بسٹر فلم کا ہندی ورژن بنایا جائے گا، جس میں ہیروپنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ریمبو کے ہندی ورژن کے حقوق حاصل کرنے والی ٹیم نے اعلان کیا کہ فلم میں ٹائیگر شروف کو اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

—فائیل فوٹو
—فائیل فوٹو

فلم کی ہدایات بانگ بانگ فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند دیں گے، جب کہ اس فلم کو آنند پکچرز اور ایم کیپیٹل وینچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کیلئے 50 سیکیورٹی گارڈز بھرتی

ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ فلم کی شوٹنگ فروری سے شروع کی جائے گی، جب کہ فلم کو 2018 کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

ہندی ورژن ریمبو میں بھارتی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے ان اہلکاروں کو دکھایا جائے گا، جو جنگ کی وجہ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں، فلم میں فوجیوں کی جدوجہد اور خطرات سے لڑنے کے مناظر کو مہارت سے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر شروف سپر ہیرو بنیں گے

خیال رہے کہ 1982 میں بننے والی فلم ریمبو بھی امریکی فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جو ویتنام جنگ میں خطرات سے لڑتے نظر آتے ہیں۔

ہولی وڈ کی ریمبو میں مرکزی کردار سیلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا تھا، جب کہ ہندی ورژن میں ٹائیگر شروف نظر آئیں گے۔

ٹائیگر شروف اس سے پہلے ہیروپنتی اور باغی جیسی ایکشن فلموں میں کرداری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں