کانز کے سب سے بڑے میلے میں شائقین اورفوٹوگرافرز پرپابندی

19 مئ 2017
برطانوی اداکارہ للی کونز—فوٹو: اے ایف پی
برطانوی اداکارہ للی کونز—فوٹو: اے ایف پی

دنیا کے سب سے بڑی فلمی میلے کی سب سے بڑی رات اور سب سے اہم شوز میں شمار ہونے والے میلے میں سیکیورٹی کا بہانا بنا کر شائقین اور فوٹوگرافرز پر پابندی عائد کردی گئی۔

فرانس کے شہر کانز میں ہر سال ہونے والے فلمی میلے کو دنیا کے سب سے بڑے اور زیادہ دنوں تک چلنے والے میلے کے طور پر جانا جاتا ہے، کانز میلے کا آغاز 17 مئی سے ہوا، جو 28 مئی تک جاری رہے گا۔

اس دوران میلے میں ہر روز ایک فلم کا پریمیئر ہوگا، جب کہ میلے کی تقریبات، شوز اور پروگرامات مختلف مقامات پر ہوں گے، جن میں دنیا بھر سے سینکڑوں فلمی ستارے شرکت کر رہے ہیں۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ رپورٹ کے مطابق کانز فلمی میلے 2017 کی سب سے بڑی رات اور سب سے بڑے شو کا انعقاد 25 مئی کو ’ہوٹل ڈی کیپ‘ میں ہوگا، جس میں کرس ٹکر، ول اسمتھ، شیرون اسٹون، ایوا لنگوریا، ایوا ہرزیگووا اور اینڈریانا لیمہ سمیت کئی خوبصورت ستارے پرفارمنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

مگر رپورٹس ہیں کہ کانز انتظامیہ نے اس سب سے بڑے شو میں شائقین اور فوٹوگرافرز کی آمد پر پابندی عائد کردی، صرف ان لوگوں کو یہ شو دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، جن کہ پاس اس کے پاسز ہوں گے۔

ہولی وڈ رپورٹس نے بتایا کہ کانز انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث فوٹوگرافرز اور شائقین کو صرف اس شو کے ارد گرد گلیوں تک جمع ہونے، فلمی ستاروں کی گاڑیاں دیکھنے اور دور سے ستاروں کو آتے جاتے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

رپورٹس کے مطابق کانز فلمی انتظامیہ نے شائقین اور فوٹو گرافرز کی 25 مئی کو ’ہوٹل ڈی کیپ‘ کے سامنے جمع ہونے اور ان کے داخلی راستوں تک آنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلم کانز میلے میں

ہوٹل اور فلم انتظامیہ کے مطابق صرف ان افراد کو ہوٹل کے سامنے آنے جانے کی اجازت ہوگی، جو وہاں کے قریبی علاقوں کے رہائشی ہوں گے، اور جن لوگوں کے پاس وہاں کے رہائشی شناختی کارڈز ہوں گے۔

میلے میں ایران سمیت دنیا بھر کی اداکارائیں نظر آئیں گی—فوٹو: اے ایف پی
میلے میں ایران سمیت دنیا بھر کی اداکارائیں نظر آئیں گی—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں