انٹرنیٹ کی دنیا ایسی دلچسپ جگہ ہے جہاں ایک بار کوئی چیز آجائے تو وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی، چاہے کتنے ہی سال کیوں نہ گزر جائیں، وہ پلٹ کر واپس ضرور آجاتی ہے۔

اور ایسا ہی کچھ ایک مشہور ویڈیو کے ساتھ بھی ہوا، جو 10 سال قبل یو ٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔

یہ ویڈیو ’چارلی بِٹ مائے فنگر‘ (چارلی نے میری انگلی کاٹ لی) کے نام سے مشہور ہوئی، جس نے اس ویڈیو میں موجود بچوں اور ان کے خاندان کو مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا۔

22 مئی 2007 کو یہ ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی گئی، جس میں دو بھائی ہیری اور چارلی موجود ہیں، ویڈیو میں چارلی اپنے بڑے بھائی ہیری کی انگلی کاٹ کر بےحد خوش ہورہا ہے۔

اس ویڈیو میں موجود بچوں کی معصومیت اور شرارت نے سب کو متاثر کیا۔

اس کے بعد کئی ٹیلی ویژن شوز میں ان دونوں بچوں کے والدین کو مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اچانک بنائی گئی اس ویڈیو پر بات بھی کی۔

یہ دونوں بچے اب ایسے نظر آتے ہیں۔

ہیری اب 13 سال جبکہ چارلی 11 سال کا ہوچکا ہے، ان کے والد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو یوٹیوب کی اب سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں 90ویں نمبر پر موجود ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں