ایک سام سانگ ایس 8 خریدیں، دوسرا مفت حاصل کریں

اپ ڈیٹ 24 مئ 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسمارٹ آلات اور موبائل فونز فروخت کرنے والی امریکی کمپنی اور سام سنگ نے مشترکہ طور پر نئی اسکیم پیش کرتے ہوئے ایک موبائل خریدنے پر دوسرا مفت دینے کا اعلان کردیا۔

سام سنگ نے حال ہی میں ایس 8 موبائل فون متعارف کرایا ہے، جسے سام سنگ کا اب تک کا سب سے بہترین اور مہنگا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی کمپنی ٹی موبائل نے سام سنگ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کوئی بھی صارف آن لائن سام سنگ ایس 8 کا ایک موبائل خریدے گا تو اسے دوسرا فون مفت فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 8 کا بڑا فیچر سامنے آگیا

سام سنگ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس پیش کش کا اعلان کیا۔

پیش کش کے تحت اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو ٹی موبائل کی ویب سائیٹ پر بیک وقت آن لائن 2 سام سنگ ایس 8 موبائل فونز خریدنا پڑیں گے۔

صارف کو ابتدائی طور پر 2 موبائل فونز کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، مگر خریدارے کے ٹھیک 7 یا 10 دن کے اندر سام سنگ صارف کو ایک موبائل کی رقم واپس کردے گا۔

موبائل کی رقم اسی طریقے سے واپس کی جائے گی، جس طریقے سے صارف سے لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سام سنگ ایس 8 کے آٹھ بہترین فیچرز

خیال رہے کہ سام سنگ ایس 8 کی رقم 750 امریکی ڈالرز ہے، آن لائن خریداری پر صارف کو ڈالرز کے حساب سے رقم کی ادائیگی کرنی پڑے گی۔

سام سنگ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صارف کو 7 سے 10 دن کے اندر ایک سام سنگ ایس 8 کی رقم واپس کردی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں