اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم تا 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

سعد رفیق نے بتایا کہ ریلوے خسارے کو کم کرنے کے لیے آمدن کو بڑھایا گیا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے.

مزید پڑھیں:پاکستان کا وہ ریلوے اسٹیشن جو تاریخ کا حصہ بن گیا

انھوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہئیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ 5 سال کے لیے طے پا گیا، جس کے تحت پی ایس او 20 لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے ذریعے ترسیل کا پابند ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اداس ریلوے اسٹیشن کی کہانی

انھوں نے مزید بتایا کہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں 15 دن کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Quasim May 25, 2017 02:34am
However, all the rest of the everyday use things are bound to be made dearer during Ramazan by our brothers in faith 'private retailers'.