کراچی: وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا گیا جس کے تحت اس سال زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے 38 ہزار 405 روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کسی بینک اکاؤنٹ میں 38 ہزار 405 روپے سے کم رقم موجود ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے جو تمام کمرشل بینکوں کو اس پر عمل درآمد کا پابند بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’صارفین کے بینک اکاونٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی درست نہیں‘

نوٹیفکیشن کے مطابق بینک صرف ’پروفٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاؤنٹس‘ سے زکوٰۃ کی کٹوتی کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق زکٰوۃ کی کٹوتی سیونگ اکاونٹس پر بھی کی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاونٹ صارفین اس سے مستشنٰی ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال زکٰوۃ کے نصاب میں 2400 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، پچھلے سال زکٰوۃ کا نصاب 35 ہزار روپے سے زائد تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں