بنگلہ دیش ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار چھٹے نمبر پر

نیوزی لینڈ کے خلاف بیرون ملک پہلی کامیابی حاصل کرنے پر مشفیق الرحیم اور محموداللہ کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف بیرون ملک پہلی کامیابی حاصل کرنے پر مشفیق الرحیم اور محموداللہ کا فاتحانہ انداز— فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے میچوں کی عالمی درجہ بندی میں سری لنکا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بنگلہ دیش نے گزشتہ روز عالمی نمبر چار نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر کیویز کو پہلی مرتبہ بنگلہ دیش سے باہر کسی میچ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور اس لحاظ سے وہ عالمی رینکنگ میں سابق ورلڈ چیمپیئنز سری لنکا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے اوپر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضی نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف فتوحات کو ایونٹ کی تیاریوں اور ٹیم کے اعتماد کیلئے اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی ایونٹ سے قبل پاکستان اور انڈیا سے دو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں جو ہمارے لیئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان فتوحات کی بدولت ہم جنوبی ایشیائی ٹیموں کا بھرپور اعتماد سے سامنا کریں گے۔

ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلای دوسرے، ہندوستان تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈین نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں