پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں وفاقی بجٹ سے قبل جمعرات کے روز محدود پیمانے پر کاروباری سرگرمی دیکھی گئی۔

محدود پیمانے پر مندی کے باعث 100 انڈیکس 7.45 پوائنٹس کمی کے بعد 52 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

نمایاں کاروبار سیمنٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئرز میں ہوا اور جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محدود سرگرمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری سیشن کے اختتام تک 14 کروڑ 20 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 19 ارب روپے رہی۔

مجموعی طور پر 394 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 152 کی قیمتوں میں اضافہ، 231 کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ پھر 52 ہزار کی سطح عبور کر گئی

سب سے زیادہ پاور سیمنٹ (آر) کے 4 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ بینک آف پنجاب کے 2 کروڑ 55 لاکھ، اینگرو پولیمر کے 2 کروڑ 29 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 96 لاکھ اور آزگارڈ نائن کے ایک کروڑ 55 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں