ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 27 مئی بروز ہفتہ کو ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا کہ رمضان کا پہلا روزہ ہفتہ کے روز کو ہوگا، جبکہ سلطنت عُمان، مصر، اردن، فلسطين، ليبیا اور عراق میں چاند جمعہ کی شام کو دیکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ ماہرین فلکیات پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات معدوم ہیں اور یکم رمضان ہفتہ 27 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر رمضان کے چاند کا فیصلہ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں