پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ مبارک شروع ہوگیا، پاکستان میں 27 مئی کو پہلی تراویح جب کہ 28 مئی کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

رمضان المبارک کی آمد پر جہاں حکومت نے رمضان پیکج جیسے اعلانات کیے، وہیں وزارت پانی و بجلی نے بھی سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے بھی سندھ حکومت نے ماہ رمضان کے لیے ٹریفک کا خصوصی پلان ترتیب دیا۔

پہلی تراویح کے موقع پر تمام مسجدیں سج گئیں، اور کئی لوگوں نے رمضان کو مذہبی و روایتی طریقے سے خوش آمدید کیا، کئی نامور سیاستدانوں، فنکاروں اور دیگر شخصیات نے بھی ماہ مبارک کو خوش آمدید کہنے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔

پاکستان میں ٹوئٹر پر رمضان مبارک اور رمضان کریم مبارک ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئیٹ کی کہ اس مقدس مہینے کا نچور یہی ہے کہ پرہیزگاری سیکھیں، اللہ ہمارے نیک اعمال قبول کرے، اور برے لوگوں کی مغفرت فرمائیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عوام کو رمضان آمد کی مبارک دیتے ہوئے سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے دعا کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی خاتون رہنما فرح ناز اصفہانی نے بھی ماہ مبارک میں امن کے لیے دعا کی۔

بابر اعوان نے ٹوئیٹ کی کہ رمضان الکریم دوسرے لوگوں سے اپنی دولت، عزت، روایات اور محبتیں بانٹنے کا اچھا موقع ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئیٹ میں تمام مسلمانوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رمضان آمد کی مبارکباد دی گئی۔

فہد مصطفیٰ کے ٹوئیٹر ہینڈل سے بھی رمضان آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے امن اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ناز بلوچ نے ٹوئیٹ کی کہ اس ماہ مبارک میں ان افراد کو ہرگز نہ بھولیں جو آب کی مدد کے منتظر ہیں۔

عمر جسوال نے سب کو رمضان آمد کی مبارک دیتے ہوئے ٹوئیٹ میں تمام مسلمانوں کے لیے محبتوں اور عقیدت کا اظہار ہوئے عالم کی خیریت کی دعا کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں