چٹخارے دار سلاد اور چاٹ کا مزہ ہی اپنا ہے، جسے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے برصغیر پاک-و ہند میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔

چٹخارے دار چٹنیاں، چاٹ، اور سلاد سمیت دیگر چیزیں پاکستان کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے چھوٹے شہروں میں عام ہوٹلوں اور ٹھیلوں پر بھی دستیاب ہوتی ہیں، جن پر ہمیشہ رش لگا رہتا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران کئی گھروں میں بچوں اور خواتین کی وجہ سے چٹخارے دار سلاد اور چٹنیاں خصوصی طور پر تیار ہوتی ہیں، ان ہی میں سے آلو آم چاٹ بھی ہے، جسے عام طور پر سلاد بھی کہا جاتا ہے۔

یہ چاٹ دیگر چاٹ کے مقابلے قدرے مختلف اور ذائقہ دار ہے، کیوں کہ اس میں بیک وقت سبزی اور پھل کا ذائقہ ہوتا ہے۔

اجزاء

ابلے ہوئے آلو 3 عدد

سخت آم 3 عدد

کریم ایک کپ

مایونیز 4 کھانے کے چمچ

ہرا دھنیا 2 گٹھی (کاٹ لیں)

کشمش 4 کھانے کے چمچ

ملک آئس کیوب ایک کپ

کالی مرچ پسی حسب ذائقہ

مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ

چینی حسب ذائقہ (صوابدیدی)

ترکیب

ایک برتن میں مایونیز، کریم، مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ اور چینی کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اس میں آم کا گودا اور آلو کو خوب مکس کریں۔

آخر میں اسے پلیٹوں یا ڈشز میں نکال کر اس کے اوپر آئس کیوب، ہرا دھنیا اور کشمش سجائیں اور نوش فرمائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں