معروف امریکی میگزین فوربز نے 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی 100 معروف شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

اس فہرست میں بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کا نمبر 65 واں، سلمان خان کا 71 واں، جب کہ اکشمے کمار کا 80 واں نمبر ہے۔

زیادہ پیسے کمانے والی پہلی 10 شخصیات میں ہولی وڈ سلیبریٹیز، لکھاری اور 2 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

دنیا کے 100 معروف شخصیات نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران وسطی امریکی ملک بیلیز، مغربی افریقی ممالک لائیبیریا اور گیمبیا کی مجموعی پیداوار سے بھی زیادہ کمایا۔

1-پف ڈڈی

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ پیسے امریکی اداکار، سانگ رائیٹر اور موسیقار سین جوہن کومبز نے کمائے، جنہیں ’ڈڈی‘ کے مختصر نام سے جانا جاتا ہے۔

انہیں ’پف ڈڈی‘ اور ’پفی پی ڈڈی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 13 کروڑ امریکی ڈالرز کمائے۔

2- بیونسے

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی گلوکارہ بیونسے اس بار کمائی میں دوسرے نمبر پر رہیں، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 10 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے، وہ 2014 میں سب سے زیادہ کمانی والی شخصیت رہ چکی ہیں۔

3- جے کے رولنگ

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

برطانوی ناول نگار اور اسکرین رائیٹر جے کے رولنگ 9 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں، انہیں شہرہ آفاق ہیری پورٹر سیریز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

4- ڈریک

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

کینیڈین موسیقار آبرے ڈریک گراہم جنہیں ڈریک کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے گزشتہ برس 9 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، اور فوربز فہرسمت میں چوتھے نمبر پر رہے۔

5- کرسٹیانو رونالڈو

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو وہ پہلے کھلاڑی ہیں، جو سب سے زیادہ کمانے والے 10 افراد میں شمار ہوئے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ 12 ماہ میں 9 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

6- ویکنڈ

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کینیڈین موسیقار اور سانگ رائیٹر دی ویکنڈ سب سے زیادہ پیسے کمانے والے پہلے 10 افراد میں دوسرے کینیڈین موسیقار ہیں، انہوں نے سال بھر میں 9 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

7- ہوورڈ اسٹیرن

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی ریڈیو پرسنالٹی ہوورڈ اسٹیرن بھی خوشنصیب رہے، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران 9 کروڑ امریکی ڈالرز کمائے۔

8- کولڈ پلے

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

زیادہ کمانے والی 10 شخصیات میں ایک مکمل میوزیکل بینڈ بھی شامل ہے، برطانوی بینڈ کولڈ پلے نے 12 ماہ میں 8 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے۔

9- جیمز پیٹرسن

—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی ناول نگار اور لکھاری جیمز پیٹرسن بھی 8 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمائی کے ساتھ پہلے 10 کمانے والوں میں شامل ہوئے۔

10- لیبرون جیمس

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی باسکٹ بالر لیبرون جیمس 8 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمائی کے ساتھ اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا نمبر 13 واں، ارجنٹینا کے فٹ بالر لیونل میسی کا 14 واں، سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا 23 واں، ہولی وڈ اسٹار وان ڈیزل کا 31 واں، جیکی چن کا 39 واں، کم کارڈیشین کا 47 واں جب کہ ٹیلر سوئفٹ کا 49 واں نمبر رہا ہے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

زیادہ کمانے والی شخصیات میں بولی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 67 ویں نمبر پر رہے، انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں صرف 3 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولی وڈ سلطان سلمان خان اس فہرست میں 71 ویں نمبر پر رہے، انہوں نے 3 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالرز کمائے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اکشے کمار 3 کروڑ 55 لاکھ امریکی ڈالرز کی کمائی کے ساتھ 80 ویں نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار کی کمائی فٹ بالر نیمار، گولفر ٹائیگر وڈ، گلوکارہ رحانہ، ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور اداکارہ و گلوکارہ کیٹی پیری سے زیادہ ہے۔

کیٹی پیری کی کمائی بولی وڈ اسٹارز سے بھی کم رہی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کیٹی پیری کی کمائی بولی وڈ اسٹارز سے بھی کم رہی—فائل فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (0) بند ہیں