کیا آپ اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہے؟

سوچیں، سوچیں اور اطمینان سے جواب دیں کوئی جلدی نہیں۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

چلیں اب تو بتادیں کہ یہ کیا ہے ؟ کیا یہ مگرمچھ ہے؟ جیسا کہ تصویر میں لگ رہا ہے کہ کسی چیز کا سر، ناک، دم اور جلد کے مخصوص پرتیں تک نظر آرہی ہیں۔

اگر آپ کا جواب یہی ہے تو جان لیں کہ آپ کی آنکھیں دھوکا دے رہی ہیں اور یہ مگر مچھ نہیں۔

تو اب بتائیں کہ یہ کیا چیز ہوسکتی ہے جو کہ کینڈین علاقے برٹش کولمبیا میں لی جانے والی اس تصویر میں نظر آرہی ہے۔

تو اس کا جواب سرے رائل کینیڈین ماﺅنٹڈ پولیس کی زبانی جانیں جو انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں کیا راز چھپا ہے؟

ان کے بقول ویک اینڈ پر ایک اور مگرمچھ نظر آنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جوکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے مگر یہ تو بس ایک کمرشل ٹرک ٹائر ہے۔

جی ہاں واقعی یہ ٹرک ٹائر ہے جو کہ پانی میں کچھ اس طرح پڑا ہے کہ مگرمچھ نظر آرہا ہے مگر انٹرنیٹ پر لوگ اسے مگرمچھ ماننے پر ہی مصر ہیں، جیسا آپ نیچے ٹوئیٹس میں دیکھ سکتے ہیں۔

تو آپ کے خیال میں کیا واقعی یہ ایک ٹائر ہی ہے؟

تبصرے (1) بند ہیں

Ahamak adami Jun 14, 2017 10:28pm
the picture pixels are too weak to decide