پی آئی اے پرواز میں اب آن لائن چیک اِن ممکن

16 جون 2017
پی آئی اے کے مطابق یہ سروس فی الحال ڈومیسٹک سروس کے لیے ہے—۔فائل فوٹو
پی آئی اے کے مطابق یہ سروس فی الحال ڈومیسٹک سروس کے لیے ہے—۔فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے مسافروں کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی چیک اِن کرنا بہت آسان بنا دیا ہے اور اب یہ کام فضائی کمپنی کی ایپلیکشن یا ویب سائٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

پی آئی اے کے مطابق یہ سروس 24 گھنٹے دستیاب ہے، اگر آپ اکثر فضائی سفر کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے کافی مفید سروس ثابت ہوسکتی ہے خصوصاً اگر آپ کا سامان بہت کم ہو یا ہینڈ کیری ہو۔

اس سروس سے آپ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اپنے بورڈنگ پاس اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد سیدھا پرواز کی جانب جاسکیں گے اور ایئرپورٹ پر قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔

پی آئی اے کے مطابق یہ سروس فی الحال ڈومیسٹک سروس کے لیے ہے اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مسافر اس سے مستفید ہوسکتے ہیں، تاہم اسے جلد ملک بھر تک توسیع دی جائے گی۔

اور ہاں اس سروس سے آپ اپنی پرواز سے 72 گھنٹے قبل بورڈنگ پاس حاصل کرسکتے ہیں، جس کے لیے ایئرپورٹ پر قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بس روانگی سے 30 منٹ پہلے بورڈنگ گیٹ پر پہنچنا ہوگا جہاں پی آئی اے کا عملہ آپ کے فلائٹ کوپن کو بورڈنگ پاس پر مہر لگا کر منسلک کردے گا۔

ویب سائٹ پر چیک اِن کا طریقہ

سب سے پہلے پی آئی کی ویب سائٹ اوپن کریں۔

اس کے بعد وہاں چیک اِن کے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ کے سامنے ایک پوپ اَپ ونڈو کھل جائے گی، جس پر کچھ شرائط ہوں گی، وہاں agree پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد تفصیلات کا کہا جائے گا، وہ درج کردیں اور بس آپ کا چیک ان مکمل ہوگیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایپ سے چیک اِن کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے تو آپ کو پی آئی اے کی ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنا ہوگی۔

ایپ اوپن کرکے مین مینیو میں جائیں اور وہاں چیک اِن پر کلک کریں۔

وہاں بھی شرائط پر agree کے بٹن پر کلک کرکے متعلقہ معلومات درج کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں