پاکستان کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈین کرکٹ ٹیم کو بُری طرح شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کے لیے یہ جیت ویسے ہی بہت خاص تھی کیوں کہ اس ٹارنامنٹ کے آغاز میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ٹیم پاکستان فائنل میں اس ٹرافی کو اپنے نام کرلے گی۔

ایسی شاندار کامیابی کے بعد پاکستانی ستاروں نے ٹیم کو بہترین پرفارمنس پر مبارکباد دی۔

فہد مصطفیٰ نے پاکستانی ٹیم کو چیمپیئن کا خطاب دیا۔

عثمان خالد بٹ بھی اس جیت کے بعد کافی خوش نظر آئے۔

ہمایوں سعید نے بھی سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے چیمپیئنز کی طرح کھیلا۔

لیکن جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ پاکستان کی اس شاندار جیت اور انڈین ٹیم کی بدترین شکست کے باوجود بولی وڈ ستاروں نے پاکستان کو سراہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

فرحان اختر نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آج ہر شعبے میں ٹیم کی کارکردگی بہترین تھی‘۔

سشمیتا سین نے کہا، ’مبارک ہو پاکستان، ٹیم اپنا بہترین کھیل فائنل میں لائی، یہ یقیناً رحمتوں سے بھرا رمضان ہے‘۔

ورن دھون نے کہا ’کھیل میں ہمیشہ کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے، آج پاکستان کی ٹیم بہتر تھی، جس نے بہترین انداز میں کھیلا، امید ہے انڈیا اگلے میچ میں اور بہتر انداز میں سامنے آئے گا‘۔

ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’چیمپیئنز ٹرافی کی کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو مبارک ہو، آج یہ ٹیم بہتر تھی‘۔

رنویر سنگھ نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو، پاکستان نے بہترین فائنل کھیلا، حال ہی میں کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا ہے جس میں انڈیا بھی ہے‘۔

اداکار ارجن رامپال نے بھی ٹیم پاکستان کو سراہا۔

اداکار ریتیش دیشمکھ، سدہارتھ ملہوترا اور ڈیانا پینٹی نے بھی شاندار پرفارمنس پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔

بولی وڈ ستاروں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے لیے ان بہترین ٹوئیٹس کو پڑھ کر یقیناً پاکستان کو کافی خوشی ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں