—فوٹو: سلمان خان انسٹاگرام
—فوٹو: سلمان خان انسٹاگرام

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان زندگی کی 50 سے زائد بہاریں دیکھنے کے باوجود نوجوان اور پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔

سلمان خان کی صحت اور ان کے لچکدار جسم کے دیوانے نہ صرف ان کے مداح ہیں، بلکہ ہریتھک روشن اورارجن کپور جیسے اداکار بھی ان کے صحت مند جسم کی تعریف کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکار نہ صرف سلمان خان کی صحت کی تعریف کرتے ہیں، بلکہ وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ جسم کو ان کی طرح بنانا آسان نہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ سلمان خان کی صحت کا راز کیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ورن دھون نے سلمان خان کی جگہ لے لی
—فوٹو: سلمان خان انسٹاگرام
—فوٹو: سلمان خان انسٹاگرام

یہی سوال بولی وڈ لائف نے بھی سلمان خان سے کیا، جنہوں نے اس کا بہت ہی سادہ جواب دیا، جسے سن کر دبنگ ہیرو کے کروڑوں مداح چونک گئے۔

سلمان خان نے اپنی صحت کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ گوشت اور مچھلی کے اقسام کے علاوہ ہر چیز کھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی کامیابیاں

انہوں نے وضاحت کی کہ مچھلی، گوشت اور سی فوڈ میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔

Bonding Bonding... #Matin  @kabirkhankk @man_on_ledge  @TubelightKiEid

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

سلطان ہیرو نے بتایا کہ وہ سبزیاں بہت کھاتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے، اور جب وہ کچھ کھانا چاہتے ہیں تو جو بھی چیزیں گھر میں موجود ہوتی ہیں، انہیں مکس کرکے کھالیتے ہیں، جسے وہ مِچر کہتے ہیں۔

ایکسرسائیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ صرف 20 سے 30 منٹ جِم جاتے ہیں، لیکن جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہو رہے ہیں، وہ جِم کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔

سلمان خان کی صحت کا بس اتنا ہی راز ہے کہ وہ مچھلی اور گوشت کے بجائے سبزیاں کھاتے ہیں، اور ایکسرسائیز کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں، سلمان خان

ویسے تو سلمان خان کی صحت ہر وقت ہی موضوع بحث رہتی ہے، مگر ان دنوں جب وہ اپنی آنے والی فلم ’ٹیوب لائیٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان سے صحت سے متعلق زیادہ سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔

ٹیوب لائیٹ کی پروموشن کے دوران ان کی کئی تصاویر وائرل ہوگئیں، جن میں وہ صحت مند اور طاقتور جسم کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

Zhu Zhu, what a beautiful Lady!! #Tubelight #MainAgar @kabirkhankk @man_on_ledge  @TubelightKiEid @sonymusicindia

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں