روزانہ کتنا پانی پینا چاہئے؟ معمہ حل ہوگیا

20 جون 2017
اس کا جواب آخرکار سائنسدانوں نے ڈھونڈ لیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
اس کا جواب آخرکار سائنسدانوں نے ڈھونڈ لیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

جسمانی تھکاوٹ سے تحفظ کے ساتھ ساتھ توجہ مرکوز کرنے تک، پانی کو مناسب مقدار میں پینا متعدد امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ روزانہ کتنے گلاس پانی پینا چاہئے ؟ تو اس کا جواب آخرکار سائنسدانوں نے ڈھونڈ لیا ہے۔

امریکا کے مایو کلینک کے میڈیکل ریسرچ سینٹر نے کہا ہے کہ مردوں کو اوسطاً تیرہ کپ پانی روزانہ پینا چاہئے جبکہ خواتین میں یہ مقدار نو ہونی چاہئے۔

مگر ہر شخص کا جسم مختلف ہوتا ہے اور پانی کی ضرورت کا انحصار بھی اس کے مطابق ہوتا ہے جس کے لیے ایک سادہ سائنسی فارمولا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : زیادہ پانی پینا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

اپنے جسمانی وزن کو لیں اور اسے 2.2 سے تقسیم کریں۔

اس کے بعد جو نمبر آئے اسے اپنی عمر کے مطابق ضرب کریں اور مجموعے کو 28.3 سے تقسیم کریں۔

پھر جو نمبر آئے گا وہ بتائے گا کہ روزانہ کتنے اونس پانی پینے کی ضرورت ہے مگر اسے بھی 8 سے تقسیم کریں تاکہ گلاسوں کی تعداد میں نتیجہ سامنے آجائے۔

تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ ورزش کو معمول کا حصہ بنائے ہوئے ہیں تو زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پسینہ بھی زیادہ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نہار منہ پانی پینا صحت کے لیے فائدہ مند

تیس منٹ روزانہ ورزش کرنے والے افراد کو اضافی بارہ اونس پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ غذا بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ایسی غذائیں جن میں پانی زیادہ ہو، جیسے تربوز اور کھیرا وغیرہ ، جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں زیادہ نمکین غذاﺅں کا استعمال جسم میں پانی کی سطح میں کمی لاتا ہے جو پیٹ پھولنے اور گیس کا باعث بھی بنتا ہے جبکہ پیاس زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

فرخ Jun 20, 2017 03:38am
ھمارے جسم میں موجود نظام ھمیں پانی کی طلب کا خود احساس دلاتا رہتا ہے۔۔ اتنی گھمبیر قسم کی ضرب تقسیم اور سائنسی فارمولوں (جو کچھ پتا نہیں کچھ عرصے بعد پھر کسی اور تحقیق کے نتیجے میں تبدیل ہوجائیں) میں الجھنے کی بجائے، اپنے جسم کی طلب پر توجہ دیں۔۔جب پیاس محسوس ہو، تو پانی پئیں۔۔۔ اگر آپ نے زیادہ پی لیا، تو جسم زائید پانی کو پیشاب کے راستے باہر نکال دے گا۔۔۔ قدرت کا بنایا ہوا جسمانی نظام زیادہ بہتر رہا ہے اب تک کی روزآنہ بدلتی ہوئی سائینسی تحقیقات کی نسبت۔۔۔
قمر بخاری Jun 20, 2017 10:16am
اللہ تعالیٰ نے پیاس کس لئے بنائی ہے ؟ جب پیاس لگے پانی پی لیں۔۔ یہ بات کبھی معمہ تھی ہی نہیں کہ کتنا پانی پینا چاہیے۔