ویسے تو انسانی شخصیت کی خوبصورتی کے لیے خوراک کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر چہرے کو سجانے کے لیے بھی کیا آپ فوڈ کو بطور میک اپ استعمال کرنا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو یہ چینی خاتون آپ کو اس کا طریقہ بتائیں گی جن کی ویڈیوز فیس بک اور یوٹیوب پر وائرل ہوچکی ہیں۔

مس Yeah نامی خاتون نے غذائی اشیاء کو میک اپ کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ دریافت کیا۔

جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکیں گے کہ کس طرح وہ عام چیزوں کو میک اپ کے لیے استعمال کرتی ہیں جو کہ واقعی حیران کن ہے۔

جیسے کوکا پاﺅڈر، ڈریگن فروٹ، مارش میلو، ٹماٹو ساس، اوریو بسکٹ اور دیگر اشیاء کو وہ جس خوبصورتی سے میک اپ کے لیے استعمال کرتی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہے۔

میک اپ فاﺅنڈیشن کے لیے رائس فلور، کوکا پاﺅڈر، پانی اور تلوں کے تیل کو استعمال کیا گیا۔

آئی شیڈو کے لیے آٹے، پانی اور متعدد کلر جو کہ Skittle سے تیار کیے گئے، ہونٹوں کے لیے ٹماٹو ساس اور ویکس بیری جوس، غرض ہر چیز کو ہی میک اپ کا ذریعہ بنا لیا گیا۔

آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں اور بتائیں کہ کیا واقعی ایسا میک اپ کرنا ہر ایک کے لیے ممکن ہے یا نہیں؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں