ایک اڈھیر عمر شخص نے محض بارہ ہفتے میں اپنے جسم کو بدلنے کا حیران کن کارنامہ سرانجام دیا اور اب اس کا راز بھی بتادیا ہے۔

ویسے تو بیشتر مردوں کو اپنا جسم بنانے کا شوق ہوتا ہے مگر شادی اور دیگر مصروفیات کے نتیجے میں زیادہ دھیان نہیں دے پاتے جس کے نتیجے میں توند اور کھال لٹکنے لگتی ہے۔

ایسا ہی کچھ اس 45 سالہ شخص کے ساتھ بھی ہوا تھا مگر اس نے اپنی توند کو سکس پیک میں بدل کر بھی دکھایا۔

مزید پڑھیں : جسمانی فٹنس اور امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بین جیکسن کے مطابق انہوں نے 161 پونڈ وزن کم کیا جبکہ جسمانی چربی کو بیس فیصد سے گھٹا کر نو فیصد تک لے کر گئے، مگر یہ کیسے ہوا؟

اس کا راز زیادہ پروٹین اور کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا میں چھپا ہے، جبکہ انہوں نے غذا اور ٹریننگ کے سخت معمول پر بھی عمل کیا جس کے دوران وہ ہفتے میں پانچ دن جم جاتے تھے۔

پہلے انہیں انرجی ڈرنکس، چاکلیٹ اور فاسٹ فوڈ پسند تھا مگر اس کو بدل کر دن میں چھ بار کم مقدار میں زیادہ پرغذائیت خوراک کا استعمال شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جسمانی فٹنس کے حصول کا آسان نسخہ

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر 40 سال سے زائد عمر کے افراد سوچتے ہیں کہ فٹنس کے حصول کے حوالے سے اب بہت دیر ہوگئی اور اب جسمانی ساخت کو بدلنا ممکن نہیں یا ہمارے اندر نوجوانی جیسا اسٹینما نہیں رہا۔

ان کے بقول ' میرا بنیادی مقصد جسمانی وزن میں کمی لانا اور اچھی فٹنس کا حصول تھا'۔

ان کا دعویٰ تھا کہ جسمانی تربیت نے صرف جسم کو ہی نہیں بدلا' بلکہ ذہنی طور پر بدلا ہے، اب میں ذہنی طور پر پہلے سے زیادہ چوکنا ہوں، میری نیند بہتر ہوگئی ہے، بچوں کے حوالے سے زیادہ تحمل پیدا ہوگیا ہے، کام کے مسائل اب چڑچڑا نہیں کرتے اور اب میں خوش باش شخص ہوں'۔

کیا آپ یہ 10 فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ میری کامیابی دیگر درمیانی عمر کے افراد کو بھی جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو فٹ کرنے کی جانب راغب کرے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں