اب تک کاغذ کی طرح لچکدار اسمارٹ فونز بنانے کے لیے ہی کمپنیوں کے درمیان ریس جاری ہے مگر لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا لیپ ٹاپ بھی دستیاب ہوگا۔

نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران لیناوﺅ نے مسقبل کے لیپ ٹاپ کا تصور پیش کیا, جو کاغذ کی طرح لچکدار اور ہر طرح موڑا جاسکتا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کا ڈسپلے بھی لچکدا ہوگا جبکہ ’بلٹ اِن‘ کی بورڈ اور تھنک پیڈ اسٹک یا ماﺅس بھی اپنی جگہ پر دیا جائے گا۔

تاہم اس پر زیادہ تر کام وائس کمانڈز یا اسٹائلوس پین کے ذریعے ہوگا۔

لیناوﺅ نے اس کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فی الحال کانیسپٹ ڈیوائس ہے جس کا حصول نئی اسکرین ٹیکنالوجی اور جدید میٹریلز سے ممکن ہوگا، تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

کمپنی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس تصور کو عملی شکل کب دی جائے گی۔

ویسے کیا آپ ایسے لیپ ٹاپ کا تصور کرسکتے ہیں جس میں براﺅزر پر سائٹس کے لیے آپ کو اپنی آواز کی مدد لینا ہوگی۔

تاہم پھر بھی مستقبل میں ایسا لیپ ٹاپ ضرور دستیاب ہوگا جس کے لیے کمپنی کو اس کی موٹائی کے مسئلے سے بھی نمٹنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سام سنگ اور ایل جی جیسی کمپنیاں کافی عرصے سے اس طرح کے لچکدار اسمارٹ فونز کی تیاری پر کام کررہے ہیں مگر اب تک انہیں کوئی کمرشل ڈیوائس بنانے میں کامیابی نہیں مل سکی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں