ٹویوٹا کی نئی گاڑی متعارف

22 جون 2017
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے اپنی گاڑی Camry کا نیا 2018 کا ورژن متعارف کرادیا ہے۔

1983 سے ٹویوٹا کی جانب سے اس گاڑی کو تیار کیا جارہا ہے اور اب اس کے 8 جنریشن ماڈل کو کمپنی نے بالکل ری ڈیزائن کرکے پیش کیا ہے۔

اس گاڑی کا اگلے حصہ پہلے سے زیادہ لوئر اور چوڑا ہے اور بظاہر یہ ٹویوٹا کی ہی ایک کمپنی لیکسز سے متاثر لگتی ہے۔

مزید پڑھیں : ٹویوٹا کی منفرد کانسیپٹ گاڑی متعارف

اس کے علاوہ بھی اس نئے ماڈل میں نیا ڈبل وش بون سسپنشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے گاڑی پہلے سے زیادہ مستحکم اور چلتے ہوئے زیادہ خوبصورت لگتی ہے۔

اس میں 301 ہارس پاور کا 3.5 لیٹر وی سکس انجن جبکہ 206 ہارس پاور کا 2.5 لیٹر انجن دیئے گئے ہیں جو 301 ہارس پاور کے ساتھ ہے، جو دونوں ایٹ اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن سے مل جاتے ہیں۔

جبکہ ٹویوٹا Entune 3.0 سسٹم جو کہ اسٹیریو، ہینڈز فری فون اور نیوی گیشن کا امتزاج ہے، بھی اس کا حصہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں : اپنی پہلی گاڑی خریدنے والوں کے لیے ایک مکمل گائیڈ

گاڑی کے اندر 8 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ای یو ایس بی پورٹ بھی موجود ہے اور ہاں وائرلیس چارجنگ کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کے لیے ٹویوٹا سیفٹی سنس سسٹم دیا گیا ہے، جبکہ لین ڈیپارچر الرٹ، اسسٹ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ اور دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹویوٹا کی نئی ہائیبرڈ گاڑی پاکستان میں

یہ گاڑی اگلے ماہ دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جس کی قیمت 23 ہزار 495 ڈالرز (ساڑھے 24 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، جس میں مختلف فیچرز یا ٹیکنالوجی کا اضافہ قیمت کو بڑھاتا چلا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں