پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں عید کی تعطیلات سے قبل کاروباری سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 858 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

100 انڈیکس میں 1.89 فیصد اضافے کے بعد کاروباری سیشن 46 ہزار 332 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز انڈیکس کی کم سے کم سطح 45 ہزار 474 اور زیادہ سے زیادہ سطح 46 ہزار 464 پوائنٹس رہی۔

تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا تھا کہ ’اسٹاک مارکیٹ میں اچھے منافع کی امید اور مئی ۔ جولائی 2017 کے لیے مضبوط ایف ڈی آئی ڈیٹا کے باعث بڑے پیمانے پر ریکوری دیکھنے میں آئی جبکہ چند کمپنیوں کے شیئرز کا زیادہ کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کا اضافہ

مجموعی طور پر 29 کروڑ 48 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 13 ارب 34 کروڑ روپے رہی۔

جمعرات کے روز 377 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 257 کی قدر میں اضافہ، 102 کی قدر میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے (0) بند ہیں