ای ایم آئی پاکستان کے تحت زوہیب حسن، اسد احمد اور شاز خان کے میوزک البم تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، جنہیں عیدالفطر کے بعد ریلیز کردیا جائے گا.

ای ایم آئی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ جولائی میں سب سے پہلے” میں اڑان ہوں“ کے نام سے شاز خان کے گانے کی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔

بیان کے مطابق اس کے بعد اسد احمد کے پہلے سولو البم Rebirth کو Animal نامی ویڈیوز کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جب کہ جولائی کے آخر میں زوہیب حسن کے البم سگنیچر کو سلسلے ویڈیوز کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کرما والے': پاکستانی روایتی موسیقی کا ملاپ

ویڈیوز البم کو ریلیز کیے جانے کے حوالے سے ای ایم آئی پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی ای او) ذیشان چوہدری کا کہنا تھا کہ ای ایم آئی پاکستانی مارکیٹ میں میوزک ویڈیوز کے پروڈکشن کے معیار کے لیے ایک نیا معیار متعین کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، ای ایم آئی چاہتا ہے کہ فنکاروں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے جس کے ذریعے وہ ترقی کر سکیں۔

جولائی میں سب سے پہلے شاز خان کی البم ریلیز کی جائے گی—فائیل فوٹو
جولائی میں سب سے پہلے شاز خان کی البم ریلیز کی جائے گی—فائیل فوٹو

مزید پڑھیں: صوفیانہ موسیقی کی مقبولیت

انہوں نے کہا کہ ای ایم آئی پاکستان ایسے نئے با صلاحیت لوگوں کی تلاش میں ہے جنہیں وہ ان کے تصورات کے اظہار کا موقع فراہم کر سکیں، کیوں کہ کئی سال پہلے ملک میں موسیقی کی صنعت زوال کا شکار ہوچکی، جس کے بعد ملک میں اچھی موسیقی کا فقدان رہا،اور لوگوں کی انٹرٹینمینٹ ختم ہوگئی۔

کمپنی کے سی ای او کے مطابق ان کے لیبل نے گزشتہ 2 سال سے فنکاروں کو ان کے پرانے کاموں پر 50 لاکھ روپے کی رائلٹی دی، جب کہ جولائی 2016 سے جون 2017 تک کی رائلٹی کے عمل پر مزید کام جاری ہے، اور ای ایم آئی وہ پہلی کمپنی ہے جو پاکستان میں موسیقی کی مد میں رائلٹی فراہم کر رہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں